ETV Bharat / state

مشرقی دہلی سے انڈیا اتحاد کے امیدوار نے اوکھلا سے انتخابی مہم کا آغاز کیا - INDIA candidate from East Delhi - INDIA CANDIDATE FROM EAST DELHI

INDIA Alliance candidate from East Delhi مشرقی دہلی سے انڈیا اتحاد کے امیدوار کلدیپ کمار مونو نے اوکھلا سے اپنی انتخابی مہم شروع کی۔ اس موقع پر ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 7:30 PM IST

مشرقی دہلی سے انڈیا اتحاد کے امیدوار نے اوکھلا سے انتخابی مہم کا آغاز کیا

نئی دہلئ: 18ویں لوک سبھا انتخابات کی تاریخ قریب آتے ہی قومی دارالحکومت دہلی میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ انڈیا اتحاد کے مشرقی دیلی سے امیدوار کلدیپ کمار عرف مونو نے باضابطہ طور پراوکھلا سے انتخابی مہم شروع کردی۔ دلپ کمار مونو نے انتخابی مہم کا آغاز دہلی کی سب سی زیادہ تعلیم یافتہ مسلم علاقہ اوکھلا سے کیا۔ اس موقع پر دہلی پردیش کانگریس پارٹی دہلی کے شوشل میڈیا انچارج ہدایت اللہ جنٹل نے جسولہ میں واقع ہائٹ ڈی ڈی اے فلیٹ میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا ، جس میں شاہین باغ ابولہب الفضل،بدلہ ہاوس، ذاکر نگر کے سرگرم کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی اور عام آدمی پارٹی کے امیدوار کلدیپ کمار کا گلدستہ دے کر استقبال کیا۔

اس موقع پر ہدایت اللہ جنٹل نےکلدیپ کمار کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے تمام ورکرز دل و دناغ سے کلدیپ کمار کو جیتنے کے لئے جی توڑ محنت کر رہے ہیں اور کریں گے۔ ذاکر نگر کے سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق وارڈ کونسلر شعیب دانش نے دلیپ کمار کو بھرپور حمایت دینے کا وعدہ کیا۔ شاہیں باغ احتجاج کی سرگرم رکن کنیز فاطمہ نے دلیپ کمار سے سخت سوالات کئے اور کہا کہ جیتنے کہ بعد اس علاقے کی تعلیم اور سی اے اے و این آر سی کے لئے آپ کیا کام کریں گے؟ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے لوک سبھا امیدوار کلدیپ کمار نے کہا کہ یہ الیکشن کوئی عام الیکشن نہیں ہے بلکہ یہ انتخابات آئین کو بچانے کا انتخاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے آئین کو بدلنے کے لئے مہم چلائی اور 400پار کا ہدف رکھا لیکن جس طرح سے پہلے اور دوسرے مرحلے کی پولنگ میں بی جے پی کے خلاف رخ نظر آیا تو پی ایم مودی کے تیور بدل گئے اب اپنے اصل ہدف پر بات نہیں کر رہے ہیں۔ کلدیپ کمار نے کہا کہ بی جے پی سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے وہ جھوٹی پارٹی ہے۔ انہوں نے اوکھلا کے کانگریس اور عام آدمی پارٹی کی جانب سے استقبالیہ پروگرام انعقاد کرنے کا شکریہ ادا کیا۔اس تقریب سے ڈاکٹر شاہنواز، ایڈوکیٹ عارفہ وغیرہ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ دلالوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور کردیا کمار کو جیتنے کے لئے محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.