ETV Bharat / state

امام حسین نے ایک عظیم مقصد کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیا - Imam Hussain sacrificed

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 14, 2024, 10:43 PM IST

سر سید نگر میں خانقاہ نیازیہ میں مجلس امام عالی مقام کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عباس نیاز چشتی نے کہا کہ امام عالی مقام کی شہادت کا عظیم واقعہ انسانی تاریخ میں عظیم انقلابوں کا سر چشہ ہے اور وقت کے ظالموں کے خلاف ایک آواز ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

علیگڑھ: مجلس امام عالی مقام میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عباس نیاز چشتی نے کہا امام حسین نے ایک عظیم مقصد کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا اور دنیا کو یہ بتایا کہ زندگی وہ نہیں جس میں اپنے نفس کی تسکین کے محل تعمیرکئے جائیں بلکہ زندگی وہ ہے جس میں جہد مسلسل ہو اور جان دے کر بھی زندگی کو باقی رکھا جاتا ہے اور اسی کا ایک درخشاں باب واقعہ کربلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض اوقات انسان اس فانی دنیا کی نعمتوں، مقام و منصب کےحصول کی لالچ میں اپنی عزت آبرو، وقار اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آخرت تک برباد کربیٹھتا ہے حالانکہ دنیا بھی اسکے ہاتھ نہیں آتی اور وہ دنیا میں بھی ذلیل خوار ہوتا ہے اور آخرت میں درد ناک عذاب کا حقدار ٹھہرتا ہے, انہوں نے کہا کہ دنیاوی لالچ میں آکر دوجہاں کی تباہی و بربادی مول لینے کی ایک عبرتناک مثال یزیدی لشکر ہے جس نے مال و دولت اور حکومت و اقتدار کی خاطر نواسَۂ رسول امام عالی مقام اور ان کے رفقاکو شہید کر دیا۔
تاریخ گواہ ہے جو لوگ ان نفوس قدسیہ کے مقابلے میں آئے وہ زندگی میں چین نہ پاسکے اور ذلت و رسوا ہوئے، ان کی یہ ذلت رسوائی، دائمی ہے کیوں نکہ یہ سزا میدان محشر کے علاوہ ہے۔ امامِ عالی مقام کو اللہ نہ صرف خوف خدا، تقویٰ و پرہیز گاری، جرأت وبہادری اور حلم و بردباری جیسے عظیم اوصاف سے نوازا تھا بلکہ فراست، تدبر اور دور اندیشی جیسی اعلیٰ صلاحیتیں بھی عطا فرمائی تھی۔ امامِ عالی مقام نے یزید کی بیعت نہ کرکے قیامت تک حق و باطل میں فرق کردیا اور دنیا کو بتا دیا کہ نااہل کو منصب نہ دیا جائے، آپکے بیعت نہ کرنے سے دنیا پر واضح ہوگیا کہ نااہل کو کبھی کوئی منصب نہ دیا جائے اور اگر بالفرض وہ زبردستی یا چالبازی کسی عہدے کو حاصل کر بھی لے تو اہل عزیمت کو چاہئے کہ ہرگز اسکی اطاعت نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام نے یزید کی بیعت نہ کرکے پوری دنیا کو قیامِ امن و امان اور رعایا کے حقوق پورے کرنے کا پیغام دیا،قربانی کا درس دیا ، اپنی اور اپنے احباب کی جانوں کا نذرانہ راہ خدا میں پیش کرکے امت مسلمہ کو حق پر قائم رہنے اور ظلم کے سامنے سر نہ جھکانے کا نہ صرف درس دیا بلکہ یہ بھی بتایا کہ دین اسلام کی خاطر اپنی جان تک قربان کر نے سے پیچھے نہ ہٹنا ۔ ر اہ خدا میں اپنا گھر ،مال و دولت سب کچھ لٹانے کے سبب امام اور آپکے اصحاب کا نام آج تک عزت و عظمت کے ساتھ لیا جاتا ہے اور آئندہ بھی لیا جاتا رہے گا جبکہ یزید اور یزیدیوں کی اب تک مذمت وملامت ہوتی آئی ہے اور تاقیامت اسکا نام تحقیر سے لیا جا تا رہے گا۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد عباس نیازی، حیدر علی نیازی، جعفر علی نیازی ، حیدر عباس نیازی ،روحان نیازی، علی زمن نیازی ،علی حسنین نیازی، عباد نیازی، صفدر نیازی، علی فخرى نىازى ، سرور عظیم نیازی، جنیدنیازی کریم نیازی کے علاوہ دیگر عقیدتمند موجودرہے ۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.