میڑٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں ہیومن کائنڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیاجس کا مقصد مختلف مذاہب کے درمیان بھائی چارہ اور قومی یکجہتی کو مضبوط بناناتھا۔کثیر تعداد میں لوگوں نے افطار پارٹی میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ یہ افطار پارٹی گزشتہ سالوں سے میرٹھ کے ٹاؤن حال میں منعقد ہوتی رہی ہے لیکن انتظامیہ سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے اس مرتبہ میرٹھ کی شاہی عید گاہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر سماجی تنظیم سوشل جسٹس فاؤنڈیشن کے اراکین کی جانب سے اسلام کیا ہے کے عنوان سے کتابچے اور ہندی زبان میں قرآن تقسیم کیے گئے تاکہ مختلف مذاہب کے لوگ بھی اسلام اور قرآن کی تعلیمات کو واقعف ہو سکیں ۔مجلس مشاورت کے رکن ذیشان خان نے کہا کہ اس طرح پارٹی کی آج کے ماحول میں بے حد ضرورت ہے تاکہ ایک دوسرے کے مذہبی رسومات کو جاناجا سکے اسی وقت ہم ملک میں آپسی اتحاد اور محبّت کو زندہ رکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے افطار پارٹی میں شرکت کی - CM Mamata Attends Iftar Party
وہیں نیو انڈیا ہیومن کائنڈ فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر محمد ارشاد نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں افطار پارٹی کے انعقاد کا سلسلہ میرٹھ کے ٹاؤن ہال میں ہوتا رہا ہے لیکن اس مرتبہ انتظامیہ کی جانب سے اجازت نا ملی ۔افطار پارٹی کے انعقاد کا مقصد صرف یہی ہے کہ ہم اپنے شہر اور ملک میں امن سلامتی کے پیغامات کو عام کرتے رہیں۔