ETV Bharat / state

احمد آباد: قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے افطار کا اہتمام - Iftar Organized for National Unity - IFTAR ORGANIZED FOR NATIONAL UNITY

Iftar Organized for National Unity in Ahmedabad: ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں مختلف تنظیموں کے ذریعہ افطار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں احمد آباد میں موجود قریش میڈیکل ٹرسٹ کی جانب سے قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے افطار کا اہتمام کیا گیا۔

Iftar organized by Quraish Medical Trust to promote national unity

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 4, 2024, 4:43 PM IST

Updated : Apr 4, 2024, 5:13 PM IST

احمد آباد: قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے افطار کا اہتمام

احمد آباد: گجرات کے احمد آباد شہر میں قریش میڈیکل ٹرسٹ کی جانب سے قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس تعلق سے قریش میڈیکل ٹرسٹ کے صدر اسلم قریشی نے کہا کہ یونٹی اینڈ ڈائیورسٹی قائم کرنے کے لیے قریش میڈیکل ٹرسٹ کی جانب سے شاہ پور میں موجود قریش ہال میں افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر قریش میڈیکل ٹرسٹ کس طریقہ سے کام کر رہا ہے، اس کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔ قریش میڈیکل ٹرسٹ 50 فیصد راحت کے ساتھ گذشتہ 35 سال سے خدمات انجام دے رہا ہے جس میں کسی بھی ذات پات کے بھید بھاؤ کے بغیر سبھی مذاہب کے لوگوں کو دوائیاں دینے اور ڈائیگناسس کا کام انجام دے رہا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ملک میں قومی یک جہتی اور بھائی چارے کا ماحول بنانے کے لیے افطار کا اہتمام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:

ایک ایسی افطار پارٹی جس میں لوگ اپنے اپنے گھر سے لائے افطار - unique iftar party in indore

اس موقعے پر شرکت کرنے والے گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید نے کہا کہ قریش میڈیکل ٹرسٹ کی جانب سے جو افطاری کا پروگرام رکھا گیا ہے، اس کے لیے ہم انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ یہاں پر تمام مذاہب کے لوگ ساتھ مل کر روزہ افطاری کر رہے ہیں۔ یہ دیکھ کر کافی خوشی ہو رہی ہے۔ روزہ اور نماز ہم پر فرض ہے اور رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ، نماز اور عبادت کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ ہماری تمام دعاؤں کو قبول فرمائے اور گناہوں کو معاف کرے اور یہ جو کام کیا جا رہا ہے اس کا ثواب دے۔
وہیں بی جے پی مائنارٹی سیل گجرات کے نائب صدر ظہیر قریشی نے اس موقعے پر کہا کہ اس سے افطار کے ذریعہ قومی ایکتا کا ایک بہت اچھا پیغام دیا جا رہا ہے اور یہاں بڑا ہی خوبصورت ماحول دیکھنے ملا۔ کیونکہ یہاں پر احمد آباد کے مختلف برادری کے لوگ بھی اکٹھا ہوئے ہیں اور ساتھ میں مل کر روزے افطار کر رہے ہیں۔ اس کے لیے میں قریش جماعت اور قریش میڈیکل ٹرسٹ کے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Last Updated : Apr 4, 2024, 5:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.