ETV Bharat / state

اگر آج رام زندہ ہوتے تو بی جے پی ان کے پاس بھی ای ڈی اور سی بی آئی بھیج دیتی: کیجریوال - Arvind Kejriwal on Ram and BJP

Kejriwal on ED CBI دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج رام ہوتے تو بی جے پی والے ان کے پاس بھی ای ڈی اور سی بی آئی بھیجتے۔

کیجریوال
کیجریوال
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 9, 2024, 5:07 PM IST

Updated : Mar 9, 2024, 5:33 PM IST

نئی دہلی: آج دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بجٹ پر تین دنوں تک چلی بحث کے اختتام پر وزیر اعلیٰ کیجریوال نے اپنے خیالات پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا ماڈل اور تباہی کا ماڈل دونوں ملک کے سامنے ہے۔ دونوں ماڈل الیکشن جیت گئے۔ اب ملک کے عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ملک کی ترقی چاہتے ہیں یا تباہی۔ کیجریوال نے کہا کہ اگر ''اس دور میں شری رام ہوتے تو بی جے پی والے ان کے گھر بھی ای ڈی اور سی بی آئی بھیج دیتے۔'' واضح رہے کہ دہلی کا بجٹ چار مارچ کو 'رام راجیہ' کی تھیم پر اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ اس کے بعد تین دنوں سے اس پر بحث چل چلی۔ ہفتہ کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خطاب کے بعد اسے صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔

بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ منیش سسودیا جو اب تک اسمبلی میں بجٹ پیش کر رہے تھے، انہیں بھلایا نہیں جا سکتا۔ ہمیں امید ہے کہ وہ اگلے سال دہلی کا بجٹ پیش کریں گے۔ اس کے بعد کیجریوال نے ایک بار پھر اسمبلی میں اپنی حکومت کے قیام سے لے کر اب تک کے واقعات کو تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے وزیر خزانہ آتشی کے پیش کردہ بجٹ میں جس طرح تمام شعبوں کا خیال رکھا گیا ہے، اس پر انہیں مبارکباد دی۔ پھر انہوں نے کہا کہ اس ملک میں سال 2014-15 میں دو واقعات ہوئے۔ مئی 2014 میں بی جے پی کو بھاری اکثریت دے کر مرکز میں بی جے پی کی حکومت بنی تھی۔

چند ماہ بعد دہلی کے عوام نے عام آدمی پارٹی کو اسمبلی انتخابات میں 70 میں سے 67 سیٹیں دے کر بھاری اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کا موقع دیا۔ ملک کو گذشتہ 10 برسوں میں دو ماڈلز کی حکومت کا سامنا ہے۔ ایک طرف ترقی کا ماڈل ہے اور دوسری طرف تباہی کا ماڈل ہے۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت بجٹ میں بچوں، بوڑھوں، خواتین اور بیماروں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے بجٹ میں انتظامات اور منصوبے بنا رہی ہے۔ دوسری طرف بی جے پی اپنے سرمایہ داروں کے مفاد کے لیے کام کر رہی ہے۔

سی ایم کیجریوال نے کہا کہ تباہی کے ماڈل میں تمام پارٹیوں کو کچل دو، انہیں ختم کرو، انہیں خریدو، گرفتار کرو، یہ سب چل رہا ہے۔ اس ماڈل میں اسے جیل بھیج دو، ای ڈی تعینات کرو، سی بی آئی مقرر کرو، ان کے کاموں کو روکو، اچھا کام نہ خود کرو اور نہ دوسرے کو کرنے دو یہ سب چلتا ہے۔ گجرات میں بی جے پی حکومت نے 30 برس سے ایک بھی اسکول کی مرمت نہیں کی۔ اگر انہوں نے کچھ کام کیا ہوتا تو آج انہیں ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس کی ضرورت نہ پڑتی۔

مزید پڑھیں: دہلی بجٹ 2024: کیجریوال حکومت کا ہر خاتون کو فی ماہ ایک ہزار روپے دینے کا اعلان

'اتراکھنڈ، کرناٹک، گوا، مہاراشٹرا اور مدھیہ پردیش کی حکومتیں گرائی گئیں۔ جہاں ایک اچھی حکومت چل رہی تھی اور اچھا کام کر رہی تھی، وہاں کی حکومت کو ای ڈی اور سی بی آئی کا استعمال کرتے ہوئے گرایا گیا۔ ہٹلر نے بھی ایسا ہی کیا۔ ہٹلر کو تین مہینے لگے، بی جے پی کو 10 سال لگے۔'

اروند کیجریوال نے مزید کہا کہ ''اگر آج اس دور میں شری رام زندہ ہوتے تو وہ ان کے گھر بھی ای ڈی اور سی بی آئی کو بھیج دیتے اور وہاں بندوق رکھ کر پوچھتے کہ بیٹا بی جے پی میں شامل ہو رہا ہے یا جیل جائے گا۔''

یہ بھی پڑھیں: اروند کیجریوال کو عدالت کا نوٹس

انہوں نے کہا کہ بی جے پی عام آدمی پارٹی کو کچلنا چاہتی ہے، کیونکہ یہ پارٹی انہیں مستقبل میں چیلنج کر سکتی ہے۔ تیزی سے ترقی کرنے والی پارٹی ان کے قابو میں نہیں آنے والی ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ انہیں جیل میں ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ای ڈی سمن کے بعد سمن بھیج رہی ہے، اب تک 8 سمن بھیجے جا چکے ہیں۔ اس کے جواب میں، میں 8 اسکول بناؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: ای ڈی کے آٹھویں سمن پر بھی پیش نہیں ہوئے کیجریوال، 12 مارچ کے بعد کی تاریخ مانگی

Last Updated : Mar 9, 2024, 5:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.