ETV Bharat / state

طلائی تمغہ یافتہ حمیرہ کا اسکیٹنگ میں کمال - Humaira Chipa Win Gold Medal

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 27, 2024, 1:56 PM IST

احمدآباد کے جوہاپورا میں رہنے والی حمیرا آصف نے ریاستی کھیل مقابلوں میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے رولر اسکیٹنگ چمپئن شپ میں سونے اور کانسے کا تمغہ جیت کر ملک و ملت کا نام روشن کیا ہے۔

طلائی تمغہ یافتہ حمیرہ چھیپا کا اسکیٹنگ میں کمال
طلائی تمغہ یافتہ حمیرہ چھیپا کا اسکیٹنگ میں کمال (etv bharat)

احمدآباد: حمیرا چھیپا نے کہا کہ حال ہی میں مجھے ریاستی سطح کے کھیل مہاکمبھ 2.0 رولر اسکیٹنگ چیمپئن شپ میں طلائی اور کانسے کا تمغہ جیتینے میں کامیابی حاصل کی۔اس کے لئے میں کافی خوش ہوں۔اپنے والدین اور اپنے کوچ رونق شاہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

انہوں نے کہاکہ میں نے 12 جون سے 15جون 2024 تک احمد آباد میں منعقدہ کھیل مہاکمبھ 2.0اسٹیٹ لیول رولر اسکیٹنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شریاسفاؤنڈیشن کے اسکیٹنگ رنک میں کوچ رونق شاہ کی رہنمائی میں آج اس مقام پر پہنچی ہوں۔ اس کے علاوہ میں نے 1000 میٹر کی رولر اسکیٹنگ میں اوپن نیشنل چیمپئن شپ میں دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ بھی جیتا۔ یہ حیرت انگیز کامیابی صرف میرے لیے ہی نہیں، یہ میرے والد اور پورے خاندان کے لیے بھی فخر کی بات ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکیٹنگ کرنے میں مجھے بہت ساری دشواریوں اور چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔ شروعات میں میرے امی اور دادی میرے خلاف ہو گئی تھی ۔وہ مجھے کھی میں جانا نہیں دینا چاہتی تھی لیکن میرے والد اصف چھیپا نے ہمارا پورا سپورٹ کیا۔لوگوں نے مجھے مخالفت کی۔ ہم نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے سپنوں کو پورا کیا۔ابھی تک 18 میڈل مل چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ویراول کے 12 طلباء نے کراٹے گریڈیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کی

کوچ رونق شاہ نے بھی حمیرا کی محنت اور قابلیت کی کافی تعریف کی۔ اس کی پریکٹس کے بارے میں انہوںنے بتایا کہا کہ کھیل کود میں مذہب کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔مسلم لڑکیاں بھی کھیل کود مہں اپنی صلاحیت کا لوہا منوا رہیں ہیں۔ان ہی کامیاب کھلاڑیوں میں حمیرا بھی شامل ہیں۔ یہ ہمارے اور پوری ریاست کے لیے کافی فکر کی بات ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.