ETV Bharat / state

شاہین اکیڈمی کے 120 حافظ قرآن نیٹ امتحان میں کامیاب، لکھنؤ میں توصیفی سند سے نوازا گیا - SHAHEEN ACADEMY NEET - SHAHEEN ACADEMY NEET

اسلامک سنٹر آف انڈیا کے زیر اہتمام شاہین اکیڈمی لکھنؤ میں نیٹ میں کامیاب طلبہ و طالبات کو ڈاکٹرس ڈے کے موقع پر اعزاز سے نوازا گیا۔ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر اور اکاڈمی کے چیئرمین مولانا خالد رشید فرنگی محلی کے ہاتھوں نیٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو توصیفی سند اور انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

شاہین اکاڈمی کے 120 حفاظ قرآن نیٹ امتحان میں کامیاب ،لکھنو میں توصیفی سند سے نوازا گیا
شاہین اکاڈمی کے 120 حفاظ قرآن نیٹ امتحان میں کامیاب ،لکھنو میں توصیفی سند سے نوازا گیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 2, 2024, 12:26 PM IST

Updated : Jul 2, 2024, 12:44 PM IST

لکھنؤ: 1991ء سے اپنے ملک میں پہلی جولائی کو نیشنل ڈاکٹرس ڈے کا انعقاد ہوتا ہے۔ اس کی مناسبت سے اپولو ہاسپٹل کے معروف ڈاکٹر ولی اللہ صدیقی اور کائنڈ ہاسپٹل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شارق حبیب کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر شاہین اکیڈمی لکھنؤ کے چیئرمین مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے اپنے افتتاحی تقریر میں کہا کہ ہمارے ادارے کا مقصد معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تربیت کو یقینی بنانا ہے کیوں کہ خدا تعالیٰ نے اپنے آخری پیغمبر کو دنیا میں علم اور اخلاق کی تعلیم کے لیے ہی مبعوث فرمایا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ واحد راستہ ہے جس سے ہم اپنی نئی نسل کی دنیا و ایمان کی حفاظت کے ساتھ ساتھ دنیاوی کامیابی کو یقینی بناسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف تین سال کے عرصے میں ہمارے ادارے نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔اس کا سب سے واضح ثبوت یہ ہے کہ ہمارے سنٹر سے کئی بچوں نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس میں شفا شمیم 705 نمبر، بشری ٹیم 695 نمبر، حبیبه تسنیم نے 662 نمبر ، وریشہ نے 660 نمبر عبد اللہ نسیم نے 683 نمبر محمد احمد نے 678 نمبر محمد صادق شیخ نے 873 نمبر ، ارباز خان نے 630 نمبر اورمحمد یونس نے 626 نمبر سے کامیاب ہوئے۔

اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد القدیر نے شاہین اکاڈمی لکھنؤ کی ستایش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک میں اپنے حقوق حاصل کرنا اور کامیابی کی منزلیں طے کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کریں۔مختلف مقابلہ جاتی امتحانات میں پوری تیاری کے ساتھ امتحان دلوا ئیں ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 35 برسوں کی محنتوں اور تحقیق کے بعد ہم نے ایک ایسا تعلیمی ما ڈل بنایا ہے۔اس کے مطابق اگر بچے کو تعلیم دی جاتی ہےاور تیاری کرائی جاتی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ نیٹ اور آئی آئی ٹی اور جے ای ای میں کامیاب نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے میں اعلیٰ تعلیم کے علاوہ ، ایمان داری،دیانت داری، شخصیت سازی پر پوری توجہ مرکوز کی جاتی ہے اور کسی بھی حال میں، درجے میں، ہاسٹل میں موبائل رکھنے کی قطعاً اجازت نہیں ہے جس کی وجہ سے بچوں کا وقت بھی ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے اور یہ بچے بے راہ روی سے محفوظ ہو جاتے ہیں ۔

معروف و مشہور معالج ڈاکٹر ولی اللہ صدیقی نے طلبہ وطالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اسکولی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کو کچھ وقت ذکر و اذکار اور میڈی ٹیشن میں بھی لگانا چاہیے۔ اس سے ان کو ذہنی اور قلبی سکون حاصل ہوگا اور وہ پوری یک جوئی کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

مولانا محمد مصطفیٰ ندوی ڈائرئکٹر دار القرآن شاہین لکھنؤ نے کہا کہ شاہین کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ اس میں جدید تعلیم یافتہ طلبہ کے ساتھ ساتھ مدارس اسلامیہ کے لیے بھی جدید تعلیم کی راہیں ہم وار ہیں۔ اس کی بڑی مثال یہ ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 120 حفاظ کرام کا انتخاب نیٹ میں ہوا۔ معروف سماجی کا رکن قومی نسواں انٹر کالج سلطان پور کے ڈائرکٹر معید احمد اور عائشہ گرمی کالج جون پور کے ڈائرکٹر ڈاکٹر عبدالوحید نے اپنے تجربات کی بنیاد پر طلبہ و طالبات کو کئی اہم مفید مشورے دیے۔

یہ بھی پڑھیں:اموبا لکھنؤ کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پروگرام کی نظامت محترمہ عارفہ قریشی اور مہمانوں کا شکریہ ڈاکٹر فیض وارثی نے کیا۔ جلسے کا آغاز قاری قمر الدین کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سلطان شاکر ہاشمی، کلام خان، ڈاکٹر محمد عزیز خاں ، خواجہ مصباح الدین ، شیخ راشد علی مینائی ، حاجی مشرف حسین ، مولانا محمد مشتاق مولانا محمد سفیان ، ایوب صدیقی، سید محمد حسین مولانا نجیب الرحمن ململی ، یامین خان ایڈوکیٹ ویڑی تعداد میں اساتذہ کرام اور طلبہ کے والدین کے علاوہ دیگر معززین شہر نے شرکت کی۔

Last Updated : Jul 2, 2024, 12:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.