نئی دہلی:اتر پردیش کے ایودھیا میں 22 جنوری کو رام مندر پران پرتسھٹا کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ملک کی تمام ریاستوں میں اس کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا جا ریا ہے۔ اسی درمیان ہندو سینا کے صدر وشنو گپتا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ''ایودھیا میں بھگوان شری رام کا مندر تعمیر ہو چکا ہے مندر کی پران پرٹشتھا آیندہ 22 جنوری کو ہونے جا رہی ہے. ایسے میں اب دہلی میں بابر روڈ کیوں باقی ہے؟ ہمارے کارکنوں نے اس سڑک کا نام بدل کر ایودھیا مارگ کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی ہندو سینا ان راستوں کے سائن بورڈز پر پوسٹر چسپاں کر چکی ہے جن کے نام مغل حکمرانوں کے نام سے منسوب کیے گئے تھے اور کچھ نام اب تبدیل بھی کیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم راشٹریہ منچ نے کشمیری زعفران وی ایچ پی کو سونپا
ہندو سینا کی جانب سے ایودھیا مارگ کے پوسٹر سائن بورڈز پر چسپاں کرنے کی ویڈیو ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔تاہم اس ویڈیو کے سامنے آنے کے کچھ دیر بعد ہی پولیس نے سائن بورڈ پر چسپاں ان پوسٹروں کو ہٹا دیا۔این ڈی ایم سی کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے اس سلسلے میں پولیس کو شکایت کی جا چکی ہے۔