ETV Bharat / state

ہماچل پردیش: کانگریس کے چھ ارکان اسمبلی نااہل قرار - کراس ووٹنگ

Six Congress MLAs disqualified in HPریاست ہماچل پردیش کے اسپیکر نے کلدیپ پٹھانیا نے راجیہ سبھا انتخابات میں کراس ووٹنگ کرنے پر 6 کانگریس اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Business Team

Published : Feb 29, 2024, 11:41 AM IST

Updated : Feb 29, 2024, 11:48 AM IST

شملہ: ہماچل پردیش کے راجیہ سبھا انتخابات میں کراس ووٹ دینے والے کانگریس کے 6 اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ ہماچل پردیش اسمبلی کے اسپیکر کلدیپ سنگھ پٹھانیا نے پریس کانفرنس میں اپنا فیصلہ سنایا۔

ہماچل پردیش اسمبلی اسپیکر کلدیپ سنگھ پٹھانیا نے کہا کہ "ان 6 اراکین اسمبلی نے انحراف مخالف قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ میں ان 6 ارکان اسمبلی کو اسمبلی سے برخاست کر رہا ہوں، جن میں سدھیر شرما، راجندر رانا، دیویندر بھٹو، اندرا دت لکھن پال، روی ٹھاکر، چیتنیا شرما شامل ہیں"- سپیکر نے بدھ کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ پارلیمانی امور کے وزیر ہرش وردھن چوہان نے اینٹی ڈیفیکشن ٹریبونل کے سامنے کراس ووٹنگ کرنے والے کانگریس کے چھ ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ بی جے پی لیڈر اور سینئر وکیل ستیہ پال جین نے کراس ووٹنگ کرنے والے ارکان اسمبلی کی جانب سے اسپیکر کے سامنے وکالت کی تھی۔ اینٹی ڈیفیکشن ٹریبونل کے چیئرمین اسمبلی کے سپیکر ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کانگریس کے مطابق ان 6 ایم ایل ایز نے انحراف مخالف قانون کی خلاف ورزی کی ہے، اس لیے ان تمام ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیا جانا چاہیے۔ جبکہ ستیہ پال جین نے دلیل دی تھی کہ راجیہ سبھا انتخابات میں ووٹنگ اس قانون کے تحت نہیں آتی۔ بدھ کو اسپیکر کلدیپ پٹھانیا نے اس بارے میں فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

Last Updated : Feb 29, 2024, 11:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.