ETV Bharat / state

کیجریوال کے خلاف سی بی آئی کی چارج شیٹ کا نوٹس لینے کے معاملے میں آج سماعت - Arvind Kejriwal CBI Case

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2024, 1:32 PM IST

ایکسائز گھوٹالہ کیس میں گرفتار ہونے والوں میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ، بی آر ایس لیڈر کے کویتا شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے سنجے سنگھ اور منیش سسودیا کو باقاعدہ ضمانت دے دی گئی ہے۔

کیجریوال کے خلاف سی بی آئی کی طرف سے دائر چارج شیٹ کا نوٹس لینے کے معاملے میں آج سماعت
کیجریوال کے خلاف سی بی آئی کی طرف سے دائر چارج شیٹ کا نوٹس لینے کے معاملے میں آج سماعت (ETV BHARAT)

نئی دہلی: دہلی کی راؤز ایونیو عدالت آج دہلی ایکسائز اسکام کیس میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف سی بی آئی کی طرف سے داخل کردہ ضمنی چارج شیٹ کا نوٹس لینے کے معاملے میں خصوصی جج کاویری باویجا سماعت کریں گی۔

آپ کو بتا دیں کہ 23 ​​اگست کو سی بی آئی نے عدالت کو بتایا تھا کہ کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ عدالت نے 22 جولائی کو کے کویتا کے خلاف سی بی آئی کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ کا نوٹس لیا گیا تھا۔ سی بی آئی نے کے کویتا کو اس معاملے میں 11 اپریل کو گرفتار کیا تھا۔

سی بی آئی نے 7 جون کو کے کویتا کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ آپ کو بتا دیں کہ 29 مئی کو عدالت نے کے کویتا کے خلاف ای ڈی کی طرف سے دائر چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا۔

17 مئی کو ای ڈی نے ساتویں سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی تھی، جس میں عام آدمی پارٹی اور اروند کیجریوال کو ملزم بنایا گیا ہے۔ اس معاملے میں اب تک 18 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ، بی آر ایس لیڈر کے کویتا شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے سنجے سنگھ اور منیش سسودیا کو باقاعدہ ضمانت دے دی ہے۔

مزید پڑھیں: کسان احتجاج پر کنگنا کے متنازعہ ریمارکس، بی جے پی نے دوری اختیار کرلی

ای ڈی نے اروند کیجریوال کو پوچھ تاچھ کے بعد 21 مارچ کو دیر شام گرفتار کیا تھا۔ کیجریوال کو سی بی آئی نے 26 جون کو گرفتار کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ای ڈی معاملے میں کیجریوال کو عبوری ضمانت دے دی ہے۔ ای ڈی نے سنجے سنگھ کو 4 اکتوبر کو ان کی سرکاری رہائش گاہ پر پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے اس معاملے میں منیش سسودیا کو 9 مارچ 2023 کو پوچھ گچھ کے بعد تہاڑ جیل سے گرفتار کیا تھا۔ سسودیا کو اس سے قبل 26 فروری 2023 کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.