ETV Bharat / state

جامعہ ہمدرد یونیورسٹی میں ’عالمی یوم خواتین‘ کے موقع پر تقریب کا انعقاد

Hakeem Abdul Hameed effort to empower women جامعہ ہمدرد یونیورسٹی میں عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 7, 2024, 4:19 PM IST

جامعہ ہمدرد یونیورسٹی میں ’عالمی یوم خواتین‘ کے موقع پر تقریب کا انعقاد

دہلی : جامعہ ہمدرد یونیورسٹی میں آج عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، بزنس اینڈ امپلائیمنٹ بیورو کے اشتراک سے منعقدہ اس تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس دوران جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر افشار عالم نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جامعہ ہمدرد میں 60 فیصد فیکلٹیز کے ڈین خواتین ہیں جبکہ اسٹاف میں خواتین کی تعداد 65 فیصد ہے جامعہ ہمدرد نہ صرف عالمی یوم خواتین کے موقع پر بلکہ ہمیشہ سے ہی خواتین کو با اختیار بنانے اور انہیں سماج میں برابری کا حق دینے میں شروع سے ہی کام کرتی آ رہی ہے۔

اس دوران پروفیسر منجو چوگانی نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جامعہ ہمدرد کے بانی حکیم عبد الحمید ہمیشہ سے اس بات کے خواہاں تھے کہ خواتین اپنے پیروں پر کھڑی ہوں انہوں نے بتایا کہ ان کی تقرری سنہ 1983 میں خود حکیم عبد الحمید نے ہی کی تھی اور خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے حکیم عبد الحمید نے نہ صرف نرسنگ کے کورس کا آغاز کیا بلکہ 1972 میں بزنس اینڈ امپلائیمنٹ بیورو کے قیام کا مقصد بھی یہی تھا تاکہ خواتین اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں جب وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو جائیں گی تو انہیں معاشرے میں بھی عزت ملنا شروع ہو جائے گی۔

بزنس اینڈ اینڈ امپلائیمنٹ بیورو کے ڈائریکٹر شوقت مفتی بتاتے ہیں کہ جب حکیم عبد الحمید نے خواتین کے لیے نرسنگ کے کورس شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا تب پرانی دہلی کی میں خواتین کو تعلیم دینے اور ملازمت کرانے کا رواج نہیں تھا اور انہیں بڑی محنت کرنی پڑی تھی کہ لوگ اپنی بچیوں کو نرسنگ کے کورسز میں داخل کرائیں اور آج جامعہ ہمدرد کا نرسنگ کورس پورے ملک میں سر فہرست یونیورسٹیز میں اعلی مقام رکھتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.