ETV Bharat / state

لکھنو سے پرواز کرنے والے عازمین کے لیے کیا انتظام ہے رواں پر 20ہزار سستا ہوا - Haj 2024

Haj Preparation Completed In UPرواں برس اتر پردیش سے عازمین حج کی اگرچہ تعداد کم ہے تاہم عازمین کو سفر حج جانے کے لیے لکھنو بارگیشن پوائنٹ سے پرواز کرنے کی تمام تر تیاریاں تیزی سے کی جا رہی ہیں۔ سب سے بڑی راحت کی بات ہے کہ رواں برس لکھنو سے جانے والے عازمین حج کے لیے حج سستہ ہوا ہے۔ تقریبا 20 ہزار روپے گزشتہ برس کے مقابل سستہ ہوا ہے۔

لکھنو سے پرواز کرنے والے عازمین کے لیے کیا انتظام ہے رواں پر 20ہزار سستا ہوا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 12:40 PM IST

لکھنو سے پرواز کرنے والے عازمین کے لیے کیا انتظام ہے رواں پر 20ہزار سستا ہوا

لکھنو:ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے اتر پردیش حج کمیٹی کے سکریٹری ایس پی تواری نے بتایا کہ گزشتہ برس جہاں تین لاکھ 60 ہزار روپے عازمین حج کو سفر حج کے لیے ادا کرنا پڑ رہا تھا۔ وہیں رواں برس تین لاکھ 40 ہزار روپے ہی دینے پڑ رہے ہیں۔ لکھنو انبارگیشن پوائنٹ پر عازمین حج کو بہتر سہولت مہیا کرائی جائے گی۔ اس کے لیے تمام تر تیاریاں زوروں پر ہیں انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی عازمین کو مرکز میں یعنی خانہ کعبہ اور مسجد نبوی سے قریب ہوٹلز بک کیے گئے ہیں اس سے بھی عازمین کو راحت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس سخت گرمی میں عازمین پرواز کرنے کے لیے لکھنو جمع ہوں گے ایسے میں حج کمیٹی نے تمام تر انتظامات کیے ہیں عازمین جہاں قیام کریں گے وہاں اے سی اور کولر کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔ساتھ میں ٹھنڈے پانی کا بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ عازمین کو بھیجنے والے افراد کے لیے حج ہاوس کے باہر انتظامات کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ بنا محرم سفر حج پر جانے والی خواتین کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور ان کے لیے ایک خادم الحجاج کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عازمین کے لیے ٹریننگ پروگرام جاری ہے کوویڈ ٹیکہ کاری سبھی عازمین کے لیے لازم ہے زیادہ تر لوگوں نے کوویڈ کا ٹیکہ لگوا لیا ہے اور امید ہے کہ وقت سے قبل تمام عازمین حج کووڈ کا ٹیکہ لگوا لیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں برس کسی بھی قسم کی پریشانی عازمین حج کو نہیں ائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:لکھنومیں جنت البقیع کی تعمیر نو کے لیے زبردست احتجاجی مظاہرہ - Reconstruction of Jannat ul Baqi

کرنسی ایکسچینج کے حوالے سے بھی انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے گزشتہ برس کرنسی تبادلے کا انتظامات حج ہاوس سے متصل ایس بی ائی بینک سے کیا گیا تھا اسی نظم پر اس برس بھی کیا جائے گا۔۔ ایس بی ائی سے معاہدہ کیا گیا ہے کہ کرنسی تبدیل کریں سبھی عازمین سے کہا گیا ہے۔ تقریبا 1500 ریال سعودی کرنسی اپنے ساتھ لے کر جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.