ETV Bharat / state

عازمین حج کو 10 مارچ تک دوسری قسط کی ادائیگی کےلئے نوٹیفکیشن - عازمین حج

ریاستی حج کمیٹی نے کہاکہ امسال سفر بیت اللہ پر جانے والے عازمین حج کو 10 مارچ سے قبل دوسری قسط ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ 10 مارچ ہے۔عازمین حج سے مقررہ تاریخ سے قبل دوسری قسط کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

عازمین حج کو 10 مارچ تک دوسری قسط کی ادائیگی کےلئے نوٹیفکیشن

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 27, 2024, 5:55 PM IST

حیدرآباد:تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے توسط سے امسال حج کے لیے مکہ مکرمہ جانے والے عازمین حج کی دوسری قسط /-1,70000 ادا کرنا ہوگا۔اس کی آخری تاریخ 24 فروری تا 10‌مارچ 2024 ہے۔ دوسری قسط ادا کرنے کے لیے عازمین حج کریڈٹ کارڈ ،ڈیبٹ کارڈ، نیٹ بینکنگ ،یو پی آی کے ذریعہ ادا کرسکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا میں متعلقہ مرکزی حج کمیٹی انڈیا کی جانب سے جاری کردہ پے ان سلپ‌ میں بینک ریفرنس آئی ڈی پر کرتے ہوے متعلقہ بینک کی کسی بھی شاخ میں ادا کرسکتے ہیں ۔ ویٹنگ لسٹ کے منتخب عازمین کو170000+81800 کے منجملہ-/2,51,800 ادا کرنا ہوگا۔

اس کی آخری تاریخ 10مارچ 2024 ہے۔کریم نگر میں واقع ضلع حج سوشائٹی کے صدر ریاض علی رضوی، جنرل سیکریٹری مسعود علی اکبر،محمد‌ اکرم علی (سیکریٹری شعبہ نشر و اشاعت) نے کریم نگر ، پداپلی اضلاع سے متعلقہ ویٹنگ لسٹ کےعازمین حج سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع حج سوسائٹی کریم نگر کے محلہ سواران میں واقع دفتر میں اوریجنل پاسپورٹ ،پے ان سلپ، حج درخواست فارمس کی ہارڈ کاپی، میڈیکل سرٹیفکیٹ ، 10مارچ سے قبل داخل کریں۔جو عازمین حج پہلی قسط کے ساتھ داخل کرچکے ہیں وہ صرف پے ان سلپ حج کمیٹی کی داخل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:بیدر کے بااثر افراد کے ایک وفد نے بنگلور کے علماء سے ملاقات کی

ادارے کی جانب سے عازمین حج کی تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔تمام عازمین حج سے مقررہ وقت پر تمام دستاویزات کے ساتھ دفتر پہنچنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.