ETV Bharat / state

عازمین حج کو لکھنو حج ہاوس 7 مئی کو پہونچنا ہوگا، 9 مئی کو پہلی پرواز - haj 2024 - HAJ 2024

Haj pilgrims have to reach Lucknow Haj House on May 7 حج 2024 کے انتظامات کےلئے لکھنو میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں محکمہ پولیس، میونسپل کارپوریشن، بجلی، میڈیکل، ایئرپورٹ اتھارٹی، سعودی ایئر لائنز، کسٹم، امیگریشن، سی آئی ایس ایف کے اہلکار موجود رہے۔

عازمین حج کو لکھنو حج ہاوس 7 مئی کو پہونچنا ہوگا، 9 مئی کو پہلی پرواز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 10:02 PM IST

لکھنو : حج 2024 کے لیے لکھنؤ ہوائی اڈے سے عازمین حج کے لیے پروازیں 09 مئی 2024 سے شروع ہو رہی ہیں اور یہ سلسلہ 24 مئی 2024 تک جاری رہیں گی۔ عازمین حج کی مولانا علی میاں ندوی میموریل حج ہاؤس لکھنو میں آمد کا سلسلہ 07 مئی 2024 سے شروع ہوگا۔ عازمین حج کی سہولت کے لیے فلائٹ سائٹ پر تمام انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کے لیے آج 25 اپریل 2024 کو اے پی جے عبدالکلام آڈیٹوریم، کلکٹریٹ، قیصر باغ، لکھنؤ میں تمام متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کی ایک میٹنگ ہوئی۔

مذکورہ میٹنگ میں محکمہ پولیس، میونسپل کارپوریشن، بجلی، میڈیکل، ایئرپورٹ اتھارٹی، سعودی ایئر لائنز، کسٹم، امیگریشن، سی آئی ایس ایف کے اہلکار موجود رہے فائر سروس، واٹر کارپوریشن، وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن، اردو اکیڈمی، SUDA اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اتر پردیش کے حج سیکرٹری ایس پی تواری نے بتایا کہ عازمین حج کے ایک گروپ کے ساتھ ایک شخص کو اجازت ہوگی کہ وہ حج ہاؤس میں عازمین کے ساتھ قیام کر سکے اور ان کو روانہ کر سکے انہوں نے بتایا کہ گروپ ایک میں 1 سے 5 تک عازمین کی تعداد ہوسکتی ہے ایک گروپ میں چاہے ایک عازم ہوں یا زیادہ ایک ہی شخص کو حج ہاوس کے اندر داخلے کی اجازت ہوگی۔

میٹنگ میں عازمین حج کو تمام تر سہولیات مہیا کرانے پر بات چیت ہوئی ساتھ ہی اس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ حج ہاؤس کے سامنے ٹریفک سگنل بھی لگایا جائے تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ ائے۔ گزشتہ برس حج ہاؤس کے باہر ایک حادثے میں دو لوگوں کی جان گئی تھی جس سے عازمین کے مابین شدید غم و غصہ تھا رواں برس اگر ٹریفک نظام کو بہتر نہیں کیا گیا تو امکان ہے کہ اس برس بھی کوئی ناگہانی حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ مذکورہ اجلاس میں عازمین حج کو فلائٹ سائٹ پر اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہدایات دی گئی ہے ساتھ ہی سبھی سہولیات بروقت مکمل کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.