بیدر: انجمن خادم الحجاج بیدر کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی حجاج کرام کی تہنیتی اجلاس شہر کے جامع مسجد میں رکھا گیا۔ اس موقعے پر انجمن خادم الحجاج بیدر کے سیکرٹری سید منصور احمد قادری نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کا احسان عظیم ہے کہ اللہ تبارک و تعالی نے بیدر شہر کے تمام حجاج کرام کو باحفاظت حج کی سعادت نصیب فرمائی انجمن خادم الحجاج بیدر کے ذمہ داران کی جانب سے حجاج کرام کو تہنیت پیش کرتے ہوئے دعاؤں کی درخواست کی گئی۔
بیدر کے مختلف مکتب فکر کے علماء کرام نے حجاج کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج کے بعد کی زندگی پاک و صاف اور شفافیت کی طرح ہوتی ہے اس لیے ہر حاجی کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کا ہر لمحہ ہدایت الہی کے مطابق گزارے۔
اس موقع پر بیدر کے مقامی حجاج کرام نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے نہایت جذباتی انداز میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کا احسان عظیم ہے کہ اس نے حج جیسی عظیم رکن ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔
حجاج کرام نے اس موقے پر ریاستی حج کمیٹی کے علاوہ مقامی انجمن خادم الحجاج کمیٹی بیدر کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ حج فارم داخل کرنے سے لے کر حج کہ فرائض انجام ہونے تک حاجیوں کو اپنے وطن واپس لوٹنے تک جو خدمات آپ حضرات نے انجام دیں ہیں وہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔
اس موقع پر بعض حجاج کرام نے اپنے تاثرات میں کہا کہ رکن حج ادا کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے لیکن بہتر یہی ہے کہ نوجوانی میں ہی حج کے فریضے کو انجام دیں تاکہ حج کے ایام میں پیش انے والے مسائل کا ہم مقابلہ کر سکیں عمر رسیدہ افراد کو چاہیے کہ حج پر اکیلے نہ جائیں حج پر جانے کا ارادہ ہو تو اپنی اولاد کو ساتھ لے کر جائیں ۔
اس موقع پر انجمن خادم حجاج بیدر کے صدر الحاج صغیر احمد ، الحاج ایاز الحق نائب صدر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: