ETV Bharat / state

گجرات میں آج کانگریس کا احتجاج - انڈین نیشنل کانگریس

Gujarat Congress protests ریاست گجرات میں کانگریس انڈین نیشنل کانگریس اور یوتھ کانگریس کے بینک کھاتوں کو "منجمد" کرنے کے خلاف آج احمد آباد میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

Gujarat Congress protests
Gujarat Congress protests
author img

By IANS

Published : Feb 17, 2024, 7:19 AM IST

احمد آباد: گجرات کانگریس انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) اور یوتھ کانگریس کے بینک کھاتوں کو "منجمد" کرنے کے خلاف آج احمد آباد کے آشرم روڈ پر واقع انکم ٹیکس سرکل پر ایک احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ احتجاج کی قیادت ریاستی صدر شکتی سنگھ گوہل کریں گے۔

پارٹی کا احتجاجی پروگرام کانگریس کے کہنے کے بعد سامنے آیا ہے کہ اس کے بینک اکاؤنٹس بشمول یوتھ کانگریس کے اکاؤنٹس کو "منجمد" کر دیا گیا ہے اور انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل کے ذریعے غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ تاہم صرف ایک گھنٹہ بعد پارٹی نے دعوی کیا کہ اسے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے "منجمد" کر دیا تھا۔

کانگریس نے اس اقدام کو بی جے پی حکومت کی سیاسی چال قرار دیا تاکہ پارٹی کی انتخابی تیاریوں میں رکاوٹ ڈال کر اس کے فنڈز کو روکا جا سکے لیکن ٹیکس حکام کے انکشاف نے پورے "اکاؤنٹ منجمد" کے معاملے کو صاف کر دیا ہے۔

محکمہ آئی ٹی کے ذرائع نے اسے "معمول کی وصولی کا اقدام" قرار دیا، ٹیکس حکام نے کہا کہ کھاتوں سے رقم نکال کر کی جانے والی وصولی ایک "معمول کی وصولی کا اقدام" ہے اور کانگریس کے اکاؤنٹس کو 'نہ تو بلاک کیا گیا اور نہ ہی روکا گیا'۔ اس کے علاوہ پارٹی کے پاس اپنی سرگرمیوں کے لیے اور بھی بہت سے اکاؤنٹس ہیں"۔ کانگریس کے پاس مالی سال 2018-19 کے لیے تقریباً 135 کروڑ روپے کا بقایا ہے اور اس میں 32 کروڑ روپے سود کے شامل ہے۔

مزید پڑھیں: مودی حکومت پر الزام لگانے کے بعد کانگریس کو راحت، کھاتوں کو منجمد کرنے پر سے پابندی ہٹائی گئی

کانگریس کے ٹیکس کے بارے میں معلومات رکھنے والے آئی ٹی ذرائع کے مطابق کانگریس کے مختلف بینک کھاتوں سے رقم نکالنے سے 115 کروڑ روپے کی وصولی متاثر ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ کانگریس کے بینک اکاونٹس منجمد کیے جانے پر مختلف رہنماوں نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

آئی اے این ایس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.