ETV Bharat / state

راجکوٹ کے گیمنگ زون میں زبردست آتشزدگی سے 28 افراد ہلاک - Gujarat Blaze

گجرات کے راجکوٹ کے ٹی آر پی گیمنگ زون میں زبردست آگ لگنے کی وجہ سے 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر موجود ہیں اور بچاؤ کا کام کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی سمیت دیگر رہنماؤں نے اس حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Rajkot Gaming Zone
Rajkot Gaming Zone (etv bharat)
author img

By IANS

Published : May 26, 2024, 7:16 AM IST

Updated : May 26, 2024, 11:38 AM IST

راجکوٹ: گجرات کے راجکوٹ کے نانا ماوا روڈ پر واقع ٹی آر پی گیمنگ زون میں ہفتہ کے روز زبردست آگ لگنے کی وجہ سے 28 افراد ہلاک ہو گئے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 8 ٹیمیں موقع پر تعینات ہیں۔ آہستہ آہستہ آگ نے پورے گیم زون کمپلیکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ نے 10 سے 12 لوگوں کو بچا لیا ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ آگ لگتے ہی پورا علاقہ چیخ و پکار سے گونج اٹھا۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ دھویں کے بادل ایک کلومیٹر تک دکھائی دے رہے تھے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

راجکوٹ کے پولس کمشنر راجو بھارگوا نے بتایا کہ اب تک 25 کے قریب لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور انہیں مزید تفتیش کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ گیمنگ زون یوراج سنگھ سولنکی نامی شخص کی ملکیت ہے۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ جو اموات ہوئی ہیں اس میں غفلت برتنے پر مقدمہ درج کریں گے، مزید تفتیش یہاں ریسکیو آپریشن مکمل کرنے کے بعد ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ تفریحی پارک کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ویک اینڈ کی وجہ سے یہ جگہ ہجوم سے بھری ہوئی تھی۔ آگ کی شدت اتنی بھیانک تھی کہ شاپنگ مال سے دھواں دور دور سے اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ ریاستی حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 4 لاکھ روپے اور ہر زخمی کے لیے 50،000 روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے تعزیت کا اظہار کیا اور فوری کارروائی کا یقین دلایا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ "ریاستی حکومت مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50،000 روپے فراہم کرے گی۔ اس سلسلے میں، ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور اسے واقعہ کی تحقیقات کے لیے تفویض کیا گیا ہے۔ "راجکوٹ کے گیم زون میں آتشزدگی کے واقعے میں میونسپل کارپوریشن اور انتظامیہ کو فوری طور پر بچاؤ اور راحتی کارروائیوں کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔ زخمیوں کے فوری علاج کے لیے انتظامات کو ترجیح دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔"

اس افسوسناک واقعے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ "راجکوٹ میں آتشزدگی کے حادثے سے انتہائی غمزدہ ہوں۔ میری نیک تمنائیں ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ زخمیوں کے لیے دعائیں۔ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے"۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں المناک حادثہ: وویک وہار کے بیبی کیئر اسپتال میں آگ لگنے سے 6 نوزائیدہ بچے ہلاک

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ "میں راجکوٹ (گجرات) کے گیم زون میں پیش آنے والے حادثے سے بہت غمزدہ ہوں۔ میں نے وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ جی سے بات کی ہے اور اس حادثے کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں۔ "انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے کاموں کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور زخمیوں کو علاج فراہم کر رہی ہے۔ میں ان لوگوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس المناک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔"

اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ "گجرات کے راجکوٹ میں ایک مال کے گیمنگ زون میں زبردست آگ لگنے سے معصوم بچوں سمیت کئی لوگوں کی موت کی خبر بہت تکلیف دہ ہے۔ تمام سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے، میں امید کرتا ہوں کہ تمام زخمی جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں۔"

Last Updated : May 26, 2024, 11:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.