ETV Bharat / state

دو بچے گمشدہ، پولس پر لاپروائی کا الزام پولیس چوکی کا محاصرہ - Two children missing In Noida

نوئیڈا میں واقع تھانہ سیکٹر 39 کے سالار پور چوکی علاقے میں دو بچوں کی پراسرار گمشیدگی کو لے کر گارجین اور مقامی باشندوں نے احتجاج کیا۔انہوں نے اس معاملے میں ملوث لوگوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دو بچے گمشدہ ،پولس پر لاپروائی کا الزام پولیس چوکی کا محاصرہ
دو بچے گمشدہ ،پولس پر لاپروائی کا الزام پولیس چوکی کا محاصرہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 8, 2024, 5:40 PM IST

نوئیڈا: نوئیڈا میں لا اینڈ ارڈر کا معاملہ سنگین ہوتا جا رہا تھا لیکن اب بچوں کے غائب ہونے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔اس تناظر میں گاؤں والوں نے تھانہ سیکٹر-39 کی سالار پور چوکی کا گھیراؤ کیا۔

دو بچے گمشدہ ،پولس پر لاپروائی کا الزام پولیس چوکی کا محاصرہ (etv bharat)

دراصل دو مسلم معصوم بچے لاپتہ ہو گئے ہیں۔اس کی وجہ سے گاؤں والوں نے پولیس چوکی کو گھیرے میں لے لیا۔ گاؤں والوں نے پولیس پر بچوں کو ڈھونڈنے میں لاپرواہی کا الزام لگایا ہے۔ متاثرین کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جب تک بچوں کا سراغ نہیں مل جاتا پولیس چوکی کو محاصرے میں رکھا جائے گا۔

سارا معاملہ کیا ہے:
موصولہ معلومات کے مطابق، بچے 4 جولائی کی شام تقریباً 6 بجے نوئیڈا کے گاؤں سالار پور میں گھر سے نکلے تھے لیکن وہ واپس نہیں آئے۔ گاؤں والوں نے دونوں بچوں کی گمشدگی کی اطلاع تھانے میں دی۔ لیکن تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ اس کی وجہ سے گاؤں والوں نے غصے میں آکر تھانے کا گھیراؤ کیا۔ فی الحال پولیس گاؤں والوں کو سمجھانے اور یقین دہانی کرا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گھر پر ٹیوشن دینے والے ٹیچر سے ہوشیار رہیں! والدین کی آنکھیں کھول دینے والی خبر

تھانے کے محاصرے میں شامل خاتون نے گفتگو میں بتایا کہ گمشدہ بچوں کے کیس میں ایک شخص کو بطور ملزم پیش کیا گیا تاہم پولیس اہلکاروں نے اسے چھوڑ دیا۔ جس کے بعد تقریباً 4 دن گزر گئے لیکن کسی قسم کی تحقیقات نہیں ہو رہی۔ گاؤں والوں کے بچے ہیں اس لیے وہ تفتیش نہیں کر رہے۔ جب تک بچوں کی تلاش نہیں کی جاتی وہ تھانے کا گھیراؤ جاری رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.