ETV Bharat / state

علی گڑھ میں ٹافی خریدنے جا رہی لڑکی پر آوارہ کتوں کا حملہ - stray dogs attack

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 11:30 AM IST

علی گڑھ میں ٹافی خریدنے جا رہی لڑکی پر آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میونسپل کارپوریشن کی ٹیم لڑکی کے گھر پہنچی۔ میونسپل کارپوریشن کی ٹیم علاقے سے 5 سے 6 آوارہ کتوں کو پکڑ کرلے گئی۔

stray dogs attacked on a girl
stray dogs attacked on a girl

علی گڑھ: اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں ایک بچی جس کی عمر تقریباً پانچ سال ہے اپنے گھر سے ٹافیاں لینے کی لئے نکلی مگر راستے میں ہی اس بچی پر آوارہ کتوں نے حملہ کر کے اسے زمین پر پٹخ دیا اور کئی جگہ سے نوچ ڈالا۔ لڑکی کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ کی بھیڑ جمع ہو گئی۔

انہوں نے حملہ آور کتوں کے گروہ کو وہاں سے بھگا دیا اور پھر بچی کے گھر والوں کو اس کی اطلاع دی۔ اہل خانہ اسے زخمی حالت میں اسپتال لے گئے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

یہ پورا معاملہ میٹرو پولس کے سول لائن تھانہ علاقہ کے تحت ڈوڈ پور علاقہ کا ہے۔ جہاں اتوار کو ایک لڑکی ٹافی خریدنے گھر سے نکلی تھی کہ راستے میں ہی آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کر دیا۔

اس پورے واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد میونسپل کارپوریشن کی ٹیم آج متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچی۔ اس نے لڑکی کی خیریت دریافت کی۔ اس کے بعد میونسپل کارپوریشن کی ٹیم علاقے کے 5 سے 6 آوارہ کتوں کو پکڑ کر لے گئی۔

اس سے پہلے بھی علی گڑھ میں اس طرح کے حادثے پیش آچکے ہیں جب آوارہ کتوں کے جھنڈ نے حملہ کرکے کئی لوگوں کو زخمی کر دیا تھا۔ شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ دیکھا جا رہا ہے جہاں پر یہ اکھٹا ہوکر اکثر آنے جانے والوں پر حملے کر دیتے ہیں۔ ان میں خاص کر خواتین اور بچے زیادہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.