ETV Bharat / state

راجستھان: شادی کی تقریب کے دوران کرنٹ لگنے سے دولہے کی موت - Groom Died Due To Electric Shock - GROOM DIED DUE TO ELECTRIC SHOCK

راجستھان کے بوندی روڈ پر واقع ایک ریزورٹ میں شادی کی تقریب کے دوران کرنٹ لگنے سے دولہے کی موت ہو گئی۔ جس کی وجہ سے تقریب کی خوشی غم میں تبدیل ہو گئی۔

Groom Died Due To Electric Shock
راجستھان: شادی کی تقریب کے دوران کرنٹ لگنے سے دولہے کی موت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 5:47 PM IST

راجستھان: کوٹہ شہر کے ناتا تھانہ علاقے کے بوندی روڈ پر منگل کو بجلی کرنٹ لگنے سے دولہے کی موت واقع ہو گئی۔ غور طلب ہو کہ شادی کی رسمیں جاری تھیں کہ اچانک دولہے کو کرنٹ لگ گئی۔ دولہے کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ یہ حادثہ شادی کے پھیرے سے چند گھنٹے قبل پیش آیا۔

ناتا تھانے کے افسر نول کیشور شرما نے بتایا کہ مرنے والے کا نام سورج سکسینہ (30) ہے۔ وہ کوٹہ شہر کے کیشو پورہ علاقے کا رہائشی تھا۔ یہاں بوندی روڈ پر مینل ریذیڈینسی ریزورٹ میں اس کے شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ہلدی مہندی کا پروگرام جاری تھا کہ اس دوران دولہے کو کرنٹ لگ گئی۔ حادثے کے بعد شادی کی خوشیاں غم میں تبدیل ہو گئی اور پورے احاطے میں کہرام مچ گیا۔ اطلاعات کے مطابق دولہا بنگلور میں برسرِروزگار تھا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ جس جگہ دولہا بیٹھا تھا اس کے قریب کولر لگائے گئے تھے۔ قریب میں ہی سوئمنگ پول کی ریلنگ تھی اور پنڈال کا کھمبہ بھی، شاید دولہے کو ان میں سے کسی تار سے کرنٹ لگ گئی ہو۔ کرنٹ لگتے ہی دوسرے لوگوں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بے ہوش ہوگیا۔ حادثے کے بعد اہل خانہ کے ہسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ فی الحال پوسٹ مارٹم کی کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھین: بجلی کرنٹ لگنے سے مزدور کی موت

حادثے سے کچھ دیر قبل پورا خاندان جشن منا رہا تھا کہ اچانک پورے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ حادثے کے وقت دلہن بھی احاطے میں موجود تھی۔ وہ بھی بری حالت میں ہے اور رو رہی ہے۔ غور طلب ہو کہ دولہا اور دلہن کی شادی کی تقریب شام کو ہی ہونی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.