ETV Bharat / state

گورکھپور لوک سبھا حلقہ سے سماج وادی پارٹی کی امیدوار ہارٹ اٹیک کا شکار - SP candidate Kajal Nishad

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 8:57 AM IST

کاجل نشاد ایک مقبول ٹی وی اداکارہ ہیں۔ کاجل نشاد نے سنہ 2012 میں دیہی گورکھپور سے کانگریس کے ٹکٹ پر انتخاب لڑتے ہوئے سیاست میں قدم رکھا تھا۔ ابتدائی ناکامیوں کے باوجود انہوں نے اپنا سیاسی سفر جاری رکھا۔

SP candidate Kajal Nishad
SP candidate Kajal Nishad

گورکھپور: مقبول بھوجپوری اداکارہ اور اتر پردیش کے گورکھپور لوک سبھا حلقہ سے سماج وادی پارٹی کی امیدوار کاجل نشاد کی اچاناک طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں اتوار کی رات دیر گئے لکھنؤ کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا۔ کاجل کے شوہر سنجے نشاد نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ "وہ اپنے بلڈ پریشر اور دل کے ساتھ کچھ مسائل کا سامنا کر رہی تھیں۔ ہم اسے لکھنؤ لے جا رہے ہیں"۔

جمعہ کو ایک عوامی تقریب کے دوران بے ہوش ہونے کے بعد انہیں گورکھپور کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے پایا کہ وہ پانی کی کمی کا شکار تھی۔ تاہم اتوار کو کاجل نشاد نے سینے میں درد کی شکایت کی اور ان کی صحت خراب ہوگئی. بعد میں ایک ای سی جی ٹیسٹ کے باعث دل کی بیماری کا انکشاف ہوا ہے۔ ان کا علاج کرنے والی ٹیم میں شامل ڈاکٹر یاسر افضل نے وضاحت کی کہ رپورٹ میں دل کا دورہ پڑنے کی نشاندہی کی گئی تھی جس کے بعد انہیں لکھنؤ ریفر کر دیا گیا تھا۔

انہیں خاندان اور پارٹی کے ارکان کے ساتھ ایمبولینس میں لکھنؤ لے جایا گیا۔ پارٹی نے ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو کو ان کی حالت سے آگاہ کر دیا ہے۔ کاجل نشاد، جو گورکھپور صدر لوک سبھا سیٹ سے انتخاب لڑ رہی ہیں، ٹکٹ ملنے کے بعد سے انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں ہارٹ اٹیک کے خدشات کیوں بڑھ جاتے ہیں

کاجل نشاد ایک مقبول ٹی وی اداکارہ ہیں اور انہوں نے لاپتا گنج سمیت مختلف ڈیلی سوپس میں کام کیا ہے۔ انہوں نے 2012 میں دیہی گورکھپور سے کانگریس کے ٹکٹ پر انتخاب لڑتے ہوئے سیاست میں قدم رکھا تھا۔ ابتدائی ناکامیوں کے باوجود انہوں نے اپنا سیاسی سفر جاری رکھا۔ سنہ 2017 میں دوبارہ الیکشن لڑا۔ اس بار وہ سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر بی جے پی کے ایم پی اور اداکار روی کشن سے مقابلہ کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.