ETV Bharat / state

لکھنو کے بکرا منڈی میں منفرد نسل اور انوکھے نام کے بکرےموجود، اللہ اور محمد لکھا ہوا بکرا کافی مقبول ہے - EID UL ADHA - EID UL ADHA

عید الضحی کے موقع پر بازاروں میں بڑی تعداد میں مختلف اقسام کے بکرے فروخت کرنے کیلئے بازاروں میں لائے جارہے ہیں، ان میں سے کچھ بیرون ممالک کے بھی ہیں۔ جن کا وزن زیادہ ہے، لکھنو کے دوبگہ علاقے میں بکرا منڈی قائم ہوئی ہے۔ جس میں کئی اقسام کے بکرے دستیاب ہیں۔

ترکی دنبہ
ترکی دنبہ (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 15, 2024, 3:51 PM IST

لکھنو کے دوبگہ علاقے میں طویل و عریض میدان میں بکرا منڈی کا انعقاد کیا گیا ہے ایام قربانی کی مناسبت سے اس میدان میں ہزاروں کی تعداد میں فروخت کرنے کے لیے بکرے موجود ہیں جو مختلف نسل مختلف قیمت اور مختلف خصوصیات کے حامل ہیں اس منڈی میں پانچ ہزار سے اور 10 لاکھ تک کے قیمت کے بکرے موجود ہیں یہ بکرے متعدد نسل کے ہیں اور ان کے مختلف نام بھی ہیں بکرا منڈی میں موجود سلطان ٹو کا کی قیمت تین لاکھ 20 ہزار ہے جبکہ محمد نامی بکرے کی قیمت 10 لاکھ ہے۔

لکھنو کے بکرا منڈی میں منفرد نسل اور انوکھے نام کے بکرےموجود، اللہ اور محمد لکھا ہوا بکرا کافی مقبول ہے (ETV BHARAT)

دُگو بکرے کی قیمت ایک لاکھ ہے جبکہ جیک بکرے کی قیمت ڈیڑھ لاکھ ہے یہ بکرے اپنے خوبصورتی کی وجہ سے منفرد دکھ رہے ہیں منڈی میں اجمیری نسل کے بکرے جمناپاری، طوطا پری ، دیسی سمیت متعدد نسل کے بکرے موجود ہیں نسل کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں تو کوئی خاص فرق نہیں ہوتا تاہم نسل کی وجہ سے ان کی افزائش میں تبدیلی واقع ہوتی ہے۔

بکرا منڈی میں محمد شاکر کے بکرے کی قیمت 10 لاکھ ہے ای ٹی وی بھارت سے انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی قیمت میں اضافے کی خاص وجہ ہے۔ یہ بکرا قدرتی طور پر بکرے کے پشت پر محمد لکھا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے ساڑھے تین لاکھ روپے تک لوگوں نے اس کی قیمت لگائی ہے اور امید ہے کہ 10 لاکھ 786 روپے میں یہ فروخت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ میرا پہلا بکرا ہے جس پر قدرتی طور پر محمد لکھا ہوا ہے اس بکرے کو ہم نے عام بکروں کے ساتھ نہیں رکھا اس کا احترام کرتے تھے اور اسے خاص قسم کا کھانا کھلاتے تھے۔

بکرا منڈی میں جیک نام کا بکرا ڈیڑھ لاکھ کا ہے دیکھنے میں انتہائی خوبصورت ہے جیک کی مالک بتا رہی ہیں کہ یہ بن مکھن، گرم روٹیاں، پراٹھے ، کاجو، بادام کھاتا ہے اور زمین پر نہیں بیٹھتا ہے۔ اسی وجہ سے منڈی میں بھی اسے دری پر بٹھانا پڑ رہا ہے یہ انسانوں کے ساتھ رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ انسانوں کا کھانا بھی کھاتا ہے۔

بکرا منڈی میں محمد ہارون بکرا فروخت کرنے آئے اور ان کا دعوی ہے کہ ان کے بکرے پر ایک جگہ اللہ اور ایک جگہ محمد لکھا ہوا ہے اور وہ بھی 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بازار کے حالات سے تو ابھی واقفیت نہیں ہے کچھ وقت قبل ہی آیا ہوں لیکن امید ہے کہ اس بکرے کو 10 لاکھ روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

محمد ہارون مذہبی تعلیم یافتہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ ایک کہتے نظر ائے کی قربانی کے لیے بکروں کے لیے جو شرائط بتائی گئی ہے وہی شرائط کافی ہیں اللہ اور محمد لکھا ہونا ضروری نہیں ہے لیکن اللہ اور اس کے رسول کے چاہنے والے اس دنیا میں بہت ہیں اور ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص اس کی 10 لاکھ کی قیمت لگا کے خرید لے اور اللہ کی راہ میں قربان کرے۔

مزید پڑھیں:احمد آباد کی چنڈولا بکرا منڈی کیوں ہے خاص؟ - Chandola Bakra Mandi in Ahmedabad

محمد ہارون بکرے پر ایک خاص قسم کا رومال ڈالے ہوئے تھے اور یہ بتا رہے تھے کہ اس بکرے کی عظمت دیگر بکروں سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ سلطان ٹو جو ترکی نسل کا دنبہ ہے اس کی قیمت تین لاکھ روپے ہے سلطان کے مالک نے بتایا کہ بارہ بنکی کا رہنے والا ہوں اور ہر سال بکرا منڈی میں دنبہ فروخت کرتا ہوں امید ہے کہ یہ تین لاکھ تک فروخت ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ اس کا وزن تقریبا ایک کنٹل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.