علی گڑھ: اکثر دیکھا اور سنا جاتا ہے کہ مسلم طالبات دسویں اور بارویں جماعت کے بعد اپنی تعلیم مکمل نہیں کرپاتی ہیں لیکن امسال علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے بارہویں جماعت کے نتائج میں اور سی بی ایس سی کے دسویں جماعت کے نتائج میں طالبات کی اچھی کارکردگی کے مظاہرہ سے طالبات کے ساتھ والدین کو بھی اپنی بچیوں کو اعلی تعلیم حاصل کرانے امید جاگتی ہے تاکہ طالبات اپنی خواہش کے مطابق اپنے کل کو تعلیم یافتہ بناسکے۔
سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے دسویں اور بارویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ اس کے بعد علی گڑھ کے اسکولوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی علی گڑھ پبلک اسکول، البرکات پبلک اسکول، عائشه ترین اسکول، اقرا پلک اسکول کے ساتھ دیگر اسکولوں میں طلبا و طالبات نے نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
اقرا پلک اسکول کی طالبہ عظمیٰ خان نے 96.8 فیصد نمبر حاصل کرکے اسکول ٹاپ کیا ہے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ سبھی سبجیکٹ میں جنتے نمبر کی امید تھی اتنے ہی آئے ہیں ۔امتحانات کی تیاری میں والدین اور اسکول اساتذہ نے کافی مدد اور حوصلہ افزائی کی تھی۔عظمیٰ نے مزید بتایا گیارہویں جماعت میں پی سی بی میں داخلہ لے کر NEET کی تیاری کروں گی۔
اقرا پلک اسکول کی سیکنڈ ٹاپر طالبہ موتیدہ نایاب نے 96.4 فیصد نمبر حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا میری اس کامیابی پر میرے والدین خوش ہیں اور اسکول کی اساتذہ نے میری اس کامیابی میں کافی مدد کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روایتی فن تعمیر کی میراث پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
اقرا اسکول کی پرنسپل ترنم مسرور چوہدری نے سبھی کامیاب طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ ہمارے اسکول کا ریزلٹ سابقہ سالوں کی طرح امسال بھی اچھا رہا ہے طلبا نے جس محنت سے امتحانات کی تیاری کی تھی یہ اسی محنت کا ثمرہ ہے۔