ETV Bharat / state

موبائل ریل بنانے کے دوران 300 فیٹ کھائی میں گری کار، خاتون ہلاک - Car Falls Ditch While Filming Reel - CAR FALLS DITCH WHILE FILMING REEL

Car Falls Into Ditch While Filming Reel اورنگ آباد کے سلیبھنجن کے دت مندر ہل اسٹیشن میں گھومنے کے لیے آنے والے دو دوستوں کو کار میں بیٹھ کر ویڈیو ریل بنانا مہنگا پڑ گیا۔

موبائل ریل بنانے کے دوران 300 فیٹ کھائی میں گری کار، خاتون ہلاک
موبائل ریل بنانے کے دوران 300 فیٹ کھائی میں گری کار، خاتون ہلاک (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 18, 2024, 4:07 PM IST

اورنگ آباد : مہاراشٹرا میں اورنگ آباد ضلع کے سلیبھنجن کے دت مندر ہل اسٹیشن میں گھومنے کے لیے آنے والے دو دوستوں کے کار میں بیٹھ کر ریل بنانے کے دوران حادثہ پیش آیا۔ ریل بناتے ہوئے لڑکی نے گاڑی کو ریورس گیئر میں ڈالا اور گاڑی پیچھے جاتے جاتے 300 فیٹ نیچے کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں 23 سالہ لڑکی کی جان چلی گئی جبکہ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

موبائل ریل بنانے کے دوران 300 فیٹ کھائی میں گری کار، خاتون ہلاک (ETV Bharat)

پولیس سے تفصیلی معلومات کے مطابق، شویتا اپنے ایک دوست سورج مولے کے ساتھ اپنی کار میں درشن کے لیے سلیبھنجن کے دت مندر پہنچی، جب وہ سلیبھنجن علاقے کی خوبصورت وادیوں کو دیکھ رہی تھی، اسی دوران شویتا نے سورج کی گاڑی چلاتے ہوئے اس کی ریل بنانے کو کہا، جب شویتا گاڑی کو آگے لے جا رہی تھی، سورج نے شیوتا کی ریل بنائی، لیکن گاڑی ریورس گیر کی وجہ سے پیچھے کی طرف جانے لگے تو کو کچھ نہیں سمجھا اور ریورس گیئر پر گاڑی تیز رفتاری سے 300 فٹ گہری کھائی میں گر گئی، کافی اونچائی سے گرنے سے گاڑی پوری طرح سے چکنا چور ہو گئی ہے اور شویتا شدید زخمی ہو گئی۔

حادثہ کے بعد لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شویتا کو خلدآباد کے سرکاری اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا اور اسے مردہ قرار دیا۔ خلد آباد پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرلیا۔ اورنگ آباد پولیس سپرنٹنڈنٹ منیش کلوانیہ نے بتایا کہ اس معاملہ میں تحقیقات کی جارہی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.