ETV Bharat / state

گیا: ڈاکٹر نور الدین خان کا سی یو ایس بی میں ہوا خصوصی لیکچر - Clinical trials

Dr Nooruddin Khan Lecture at CUSB: پروفیسر ڈاکٹر نور الدین خان کا خصوصی لیکچر سینٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار میں ہوا۔ کلینیکل ٹرائلز کے موضوع پر خصوصی لیکچر کا اہتمام ہوا جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے پروفیسر اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

Gaya: Special lecture by Dr Nooruddin Khan at CUSB

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 3:53 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے پنچان پور میں واقع سینٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار میں کلینیکل ٹرائلز کے موضوع پر خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ سی یو ایس بی کے پبلک ریلیشن آفیسر محمد مدثر عالم نے بتایا کہ گیسٹ لیکچر کا اہتمام اسکول آف ارتھ بائیولوجیکل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام ہوا- پروفیسر نور الدین خان شعبۂ حیوانات حیاتیات، یونیورسٹی آف حیدرآباد و سابق اسسٹنٹ پروفیسر کارنیل یونیورسٹی یونائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکہ اس لیکچر پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام کا افتتاح شعبہ کے انچارج صدر پروفیسر رضوان الحق کے ذریعہ ہوا۔ اُنہوں نے مہمان پروفیسر نور الدین اور دیگر مہمانوں کے استقبال کیا۔ پروگرام کے آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر جاوید احسن نے مقررین کا تعارف کرایا اور ان کی علمی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں:

گیا: بی جے پی نے 85 فیصد پسماندہ مسلمانوں کی فلاح کا کام کیا ہے

لیکچر میں پروفیسر نور الدین نے ڈینگی، کووڈ 19 اور پیلے بخار کے وائرس جیسی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے ویکسین کے استثنیٰ اور اس کے استعمال پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے ان کے پیٹنٹ شدہ اور نئے دریافت شدہ ویکسین کی ترسیل کے نظام اور روایتی ویکسین کے ساتھ ممکنہ مسائل کے بارے میں تفصیلی بات کی۔ پروفیسر نور الدین نے بتایا کہ ان کے پاس دو ایف ڈی اے سے منظور شدہ پروبائیوٹک سٹرین ہیں، اور ان کی ایک دوائی نے فیز 2 کلینکل ٹرائل مکمل کر لیا ہے۔ ان کے تحقیقی کام سے ڈینگی وائرس کے لیے مؤثر ویکسین بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ آخر میں اُنہوں نے اشاروں اور نشان پر انحصار کرنے کی بجائے سائنس پر یقین کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

سیشن کی نظامت ڈاکٹر جاوید احسن نے کی۔ سوال وجواب کے وقفہ میں پروفیسر نور الدین نے فیکلٹی ممبران اور طلباء کے سوالات کے جوابات دیے۔ پروگرام کے آخر میں پروفیسر رضوان الحق نے خطاب کیا اور سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس لیکچر میں پروفیسر درگ وجے سنگھ صدر شعبہ بائیو ٹیکنالوجی، ڈاکٹر آر پی سنگھ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ لائف سائنس، پروفیسر آشیش شنکر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بایو انفارمیٹکس، ڈاکٹر پرشانت، ڈاکٹر گوتم، ڈاکٹر کرشنا پرکاش، نتیش، ڈاکٹر وی کے سنگھ، ڈاکٹر ایس بیرا، ڈاکٹر منوج پنچال، ڈاکٹر سنجے کمار اور ڈاکٹر نوین کمار کے ساتھ بڑی تعداد میں محققین اور طلبہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.