ETV Bharat / state

گیا: عثمان شہید کی مزار سے ضلع پولیس کو گہری عقیدت ہے - Usman Shaheed shrine

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 3, 2024, 8:15 AM IST

Updated : Aug 6, 2024, 9:01 AM IST

گیا کوتوالی تھانہ میں واقع حضرت عثمان شہید کا دوروزہ عرس منایا گیا، افسران سے لیکر عام وخاص نے آستانے پر پہنچ کر اپنی عقیدت کا اظہار کیا اور ملک وریاست کی خوشحالی خیر سگالی ترقی اور امن وامان کی دعائیں مانگیں۔

گیا: عثمان شہید کی مزار سے ضلع پولیس کو گہری عقیدت ہے
گیا: عثمان شہید کی مزار سے ضلع پولیس کو گہری عقیدت ہے (ETV Bharat)

گیا : گیا شہر کے کوتوالی تھانہ احاطہ سے متصل حضرت عثمان شہید علیہ الرحمہ کا دوروزه عرس منایا گیا۔ اس دوران ضلع گیا انتظامیہ اور پولیس کے افسران نےچادر پیش کر اپنی عقیدت کا اظہار کیاہے۔ پولیس جوانوں کی جانب سے چادر پیش کرنے کی روایت انگریزی دور حکومت سےہے اور وہ روایت آج بھی برقرار ہے۔ عثمان شہید کی مزار کی املاک وقف بورڈ میں رجسٹرڈ ہے اور اس کی کمیٹی کے صدر ضلع کے ایس ایس پی ہوتے ہیں۔ حضرت عثمان شہیدؒ کا عرس تقریبا ڈھائی سو برسوں سے منایا جارہاہے، ہر برس عقیدت مند آستانہ پر آکر اپنی بے پایاں محبت کا ثبوت دیتے ہیں اور فیض حاصل کرتے ہیں۔ عرس مبارک کا انعقاد ہر برس عربی تاریخ کے تحت ماہ محرم المحرام کی 25 اور 26 تاریخ کوکیا جاتاہے۔ عرس میں شہر گیا اور اسکے مضافات سے بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں، یہاں قومی یکجہتی، اور گنگا جمنی تہذیب کی بہترین روایت دیکھنے کوملتی ہے۔حضرت عثمان شہید کے آستانے پربلاتفریق مذہب وملت عقیدت مندشریک ہوتے ہیں۔

ضلع پولیس کو مزار سے ہے عقیدت

حضرت عثمان شہید کی مزار اور عرس کے تعلق سے ضلع پولیس کی جانب سے بڑھ چڑھ کر برسوں سے حصہ لیا جاتارہاہے۔ کیونکہ آستانہ کوتوالی تھانہ سے متصل ہے۔ عرس کے موقع پر پہلی چادر بھی ضلع پولیس اور کوتوالی تھانہ کی پولیس کی جانب سے پیش کی جاتی ہے۔ باضابطہ کوتوالی تھانہ انچارج اپنے پولیس افسران وجوانوں کے ساتھ سر پر چادر رکھ کر تھانہ سے نکلتے ہیں اور آستانہ پر پہنچ کر چادر پوشی کرتے ہیں۔ اس برس بھی حسب روایت ضلع پولیس نے تمام امور کو انجام دیا۔ حضرت عثمان شہید وقف کمیٹی کے سکریٹری شاہ ذی قمر عرف بھولو نے بتایاکہ دوروزہ عرس کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا اور حسب روایت عرس کی تمام تقریبات انجام پارہی ہیں۔

ڈی ایم نے پہنچ کرامن و خوشحالی کی دعامانگی

ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن سمیت ضلع کے کئی بڑے اعلی افسران چادر پوشی کی تقریب میں شامل ہوئے۔ ان میں اے ڈی ایم پرہتوش کمار، ایڈیشنل ایس پی سیٹی پی این ساہو، تھانہ انچارج آشیش مشرا وغیرہ تھے۔ ڈی ایم نے اس دوران موجود شرکاء سے خطاب بھی کیا اور کہاکہ یہاں آستانہ پر آکر قلبی سکون ملتا ہے۔ دعا کرتے ہیں کہ ضلع گیا میں یہی آپسی بھائی چارہ گنگاجمنی تہذیب کی روایت برقرار رہے۔ ضلع کی خوشحالی ہو۔ انہوں نے کہاکہ صوفیوں نے امن بھائی چارہ کا درس دیا ہے۔ آج بھی بزرگوں کے آستانے سے محبت ہی بنٹتی ہے، آستانہ کی املاک وقف بورڈ سے منسلک ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اسکی ترقی ہو۔

واضح رہے کہ حضرت عثمان شہید کا آستانہ اور اسکا پورا رقبہ بہارسنی وقف بورڈ پٹنہ میں رجسٹرڈ ہے، جسکی وجہ سے عرس کے انتظامات کمیٹی کی جانب سے کئے جاتے ہیں۔ تاہم یہاں کوتوالی تھانہ کی پولیس کی جانب سے بھی تعاون دیاجاتا ہے۔ شہر کے سیاسی سماجی رہنما بھی اپنا تعاون پیش کرتے ہیں۔ وارڈ 21 کے کونسلر نئیر احمد کی جانب سے آستانہ پر تبرک تقسیم کیا گیا، سینکڑوں افراد نے لنکر کھایا، لنگر تقسیم کے موقع پر خود وارڈ کونسلر نئیر احمد موجود تھے اور انہوں نے اپنی موجودگی اور نگرانی میں لنگر کوتقسم کرایا۔ گیا کی اس مزار کی تاریخ پرانی ہے، کہا جاتا ہے کہ یہاں آستانہ سے کوتوالی تھانہ کی پولیس کو عقیدت ہے کہ جب بھی کوئی بڑا کام ،بڑا آپریشن کریں اور اگر اس سے پہلے آستانہ پر حاضری جوان افسران دیں ، توکامیابی حاصل ہوتی ہے۔ عام دنوں میں بھی ہردن افسران اپنی عقیدت کا اظہار کرکے ہی کام کاج شروع کرتے ہیں۔ وہیں اس موقع پر مولانا عمر نورانی نے صوفی ازم کے عنوان پر پرمغز خطاب فرمایا جبکہ اس موقع پر کمیٹی کے سکریٹری شاہ ذی قمر، سماجی رکن اقبال حسین، اسد پرویز عرف کمانڈر، جمیل احمد سمیت کئی سماجی وسیاسی رہنما موجود تھے۔

Last Updated : Aug 6, 2024, 9:01 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.