گیا: گیا پولیس کا انعامی جرائم پیشہ شاہنواز خان، گرفتار ہو گیا ہے۔ ایس ٹی ایف اور ضلع پولیس کی خصوصی ٹیم نے شاہنواز خان ابن عالم خان کو جھارکھنڈ کے ہزاری باغ سے گرفتار کیا ہے۔ شاہنواز خان پر تین مقدمے درج ہیں۔ جس میں ایک محمد نوشاد کے قتل کا بھی الزام ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے شاہنواز خان فرار تھا۔ گیا ضلع پولیس نے اسی برس 24 جنوری 2024 کو شاہنواز خان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے اس کے اوپر 2 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ شاہنواز خان ضلع گیا کے خاپ گاؤں چیرکی تھانہ حلقہ کا رہنے والا ہے۔ شاہنواز خان پر تین قتل کے الزام ہیں اور اسی کے تحت اس پر مقدمات درج ہیں۔ علاقہ میں رنگداری، ڈرانے دھمکانے سمیت اس کے اوپر کئی اور معاملے ہیں۔ لیکن اس کے خوف سے اس کے خلاف تھانوں میں مقدمے کم ہی پہنچتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
گیا میں فرقہ وارانہ تشدد میں شامل ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کیا - TENSE SITUATION IN GAYA
سینئر ایس پی آشیش بھارتی اس کی گرفتاری کو لے کر خود لگے ہوئے تھے۔ لیکن یہ اتنا شاطر بدمعاش ہے کہ اس کو ضلع پولیس گرفتار نہیں کر پارہی تھی۔ فروری ماہ میں ہی ایس ایس پی نے اس کی گرفتاری کو لیکر نہ صرف انعام کا اعلان کیا تھا بلکہ اس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خاص ٹیم بھی تشکیل دی تھی۔ ایس ٹی ایف کو بھی اس کے پیچھے لگایا گیا تھا، مسلسل یہ اپنی شناخت چھپا کر جگہ بدلتا رہا جس کی وجہ سے پولیس کی ٹیم کو اس کو ٹریس کرنا آسان نہیں ہو رہا تھا، لیکن اب اس کو خصوصی ٹیم نے ایس ٹی ایف کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے۔ واضح ہو کہ شاہنواز خان پر قتل کے تین مقدمے درج ہیں۔ اس نے اپنے علاقہ میں دہشت کا ماحول قائم کر رکھا تھا، چیرکی کے کئی لوگ اس کے ظلم کے شکار ہوئے ہیں۔