گیا : بہار میں محکمہ باغبانی کی طرف سے خشک باغبانی کے لئے کسانوں کی مدد کی جارہی ہے۔ اس میں سبسڈی کا بھی انتظام ہے۔ ضلع گیا میں 170 ہیکٹیئر زمین کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ خواہشمند کسانوں سے درخواست مانگی گئی ہیں کہ وہ کتنی جگہ پر خشک باغ بانی کرنا چاہتے ہیں اور 'خشک باغبانی منصوبہ' کے تحت جو پھل دار درخت پودے ہیں ان میں کس کو وہ لگانا چاہتے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت اردو نے اس منصوبہ کے حوالے سے محکمہ باغبانی کے ضلع افسر تبسم پروین سے بات کی ہے اور پورے عمل کی جانکاری لی کہ کس طرح اس منصوبے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ ضلع گیا کا مسلم معاشرہ بھی اس سے استفادہ کر سکتا ہے۔ تبسم پروین نے کہا کہ محکمہ باغبانی کی جانب سے اس بار ' خشک باغبانی ' کا منصوبہ خشک زده علاقوں کے لیے شروع ہوا ہے۔ ضلع گیا کو اس میں سر فہرست رکھا گیا ہے۔ اس منصوبہ میں آمرود، لیمبو، اؤنلا اور ایپل بیر کےپودے دیے جاتے ہیں۔ پودے محکمہ باغبانی کی جانب سے دیا جائے گا۔
پچاس فیصد ہے سبسڈی
محکمہ باغبانی کے خشک منصوبہ کے تحت اس کی باغبانی کرنے والوں کو بڑی مدد دی جارہی ہے۔ ضلع افسر محکمہ باغبانی تبسم پروین کے مطابق خشک باغبانی کرنے کے جو اخرجات ہونگے، اس میں پچاس فیصد سبسڈی بھی دی جائے گی، کسان یام عام لوگ جو اپنی زمین پر کرنا چاہتے ہیں انکو براہ راست فائدہ دیا جائے گا، اسکے لیے محکمہ باغبانی کے ویب سائٹ یا پھر آف لائن درخواست دی جاسکتی ہے۔ درخواست موصول ہونے کے بعد آگے کی کارروائی محکمہ کی طرف سے کی جاتی ہے اور منتخب درخواست گزاروں کے ساتھ اصول و ضوابط کے تحت معاہدہ ہوتا ہے۔
ماحولیات کو ہوگا فائدہ
تبسم پروین ضلع محکمہ باغبانی نے کہا کہ خشک زدہ علاقوں میں پیڑ پودوں کی کمی ہے۔ اس لیے علاقے کو سبز و شاداب بنانے کے لیے بھی اس منصوبے کو شروع کیا گیا ہے۔ خشک باغبانی منصوبہ کے تحت جن پودوں کو لگایا جائے گا ان کی آبپاشی میں پانی کے زیادہ اخراجات نہیں ہیں۔ اس کو لگنے سے ماحولیات کو بھی فائدہ ہوگا اور یہ خشک زدہ علاقوں کے لیے ہی ہے۔
ہدف کے قریب ہے ضلع
تبسم پروین نے بتایا کہ ضلع گیا میں 170 ہیکٹیئر پر خشک کے باغبانی کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جس میں 133 ہیکٹیئرکے لیے درخواست موصول ہو چکی ہے اور کاروائی بھی قریب مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی آن لائن درخواست دینے کا عمل جاری ہے،134 کسانوں نے درخواست دی ہے۔