گیا: گیا ضلع کے گاندھی میدان کی ترقی اور دیکھ ریکھ اب بہتر ڈھنگ سے ہوگی، ڈیولپمنٹ کمیٹی کی تجویز پرنسپل سکریٹری محکمہ کھیل کو بھیجی گئی ہے۔ ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے گاندھی میدان گیا کی ترقی اور دیکھ بھال کے لیے کمیٹی کی تجویز بھیجی ہے۔ پٹنہ گاندھی میدان کی طرز پر گیا گاندھی میدان کی دیکھ بھال کے لیے ایک کمیٹی بنانے کی تجویز منظوری کے لیے بھیجی گئی ہے۔ موجودہ وقت میں دیکھ بھال کے لیے کوئی کمیٹی نہیں ہے۔ ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے کہا کہ کمیٹی نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو گاندھی میدان میں صبح و شام کی سیر کے لیے جانے پر کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ گاندھی میدان کا استعمال مختلف قسم کے میلے، کھیلوں اور ثقافتی پروگرام کے ساتھ سیاسی جماعتوں کی ریلی اور جلسے وغیرہ کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔
ایسے میں عام لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے اور اس کی مناسب دیکھ بھال اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے انتظامات کی ضرورت محسوس کی گئی۔ روزانہ کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اسی سلسلے میں کمیٹی کی اس تجویز کے تحت گورننگ باڈی اور ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل کی تجویز ماڈل بائی لاز کے ذریعے محکمے کو فراہم کر دی گئی ہے۔ گورننگ باڈی کے چیئرمین ڈویژنل کمشنر مگدھ ڈویژن ہوں گے جبکہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین گیا ضلع ڈی ایم ہوں گے۔ گاندھی میدان کی جاری دیکھ بھال کے لیے ایک وقت میں 5 لاکھ روپے تک کی رقم خرچ کرنے کے لیے ایگزیکٹو کمیٹی کو اختیار دینے کی تجویز ہے۔ 5 لاکھ روپے سے زیادہ خرچ ہونے کی صورت میں بلڈنگ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ سے کام کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ماڈل بائی لاز اور کمیٹی کی تشکیل کی تجویز محکمہ کھیل کو دستیاب کر دی گئی ہے۔ ڈی ایم گیا ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم اس پر تیزی سے عمل آوری کے لیے ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں تاکہ مذکورہ تجویز کو جلد از جلد منظور کیا جائے۔
واضح ہو کہ گیا کا گاندھی میدان تاریخی حیثیت کا حامل ہے۔ اس گاندھی میدان کے اندر مہاتما گاندھی استوپ ' استھی کلش ' ہے۔ یہاں گاندھی منڈپ بھی ہے۔اس کے علاوہ ہری ہر سپرمنیم اسٹیڈیم بھی واقع ہے گاندھی میدان میں صبح و شام سینکڑوں لوگ ٹہلنے اور ورزش کی غرض سے پہنچتے ہیں۔ سپرا منیم اسٹیڈیم کی کمیٹی برسوں سے باضابطہ طور پر ہے اور موجودہ سیکرٹری اس کے موتی کریمی ہیں انے کے لیے سوچ رہا ہے حالانکہ یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ گاندھی میدان کمیٹی کے اندر میں ہی اسٹیڈیم بھی ہوگا یا جس طرح سے اسٹیڈیم کی کمیٹی ابھی ہے وہ برقرار رہے گی۔ لیکن مانا جا رہا ہے کہ گاندھی میدان کی کمیٹی کی بننے کے بعد گاندھی میدان کی مزید ترقی اور بہتری ہوگی۔