گیا: ضلع گیا کے شیر گھاٹی میں واقع حمزہ پور میں علماء کرام، ائمہ مساجد اور معزز شخصیات نے ایک خاص مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کا خاص مقصد ہے کہ نوجوانوں کو نشہ خے نقصانات سے واقف کرایا جائے اور جو اس نشے کے عادی ہوچکے ہیں انکی عادت چھوڑائی جائے۔ اسکے لیے نشے کا استعمال کرنے والوں کی پہچان بھی کی گئی ہے اور انکی کاونسلنگ کی جارہی ہے۔ علماء کرام کی جانب سے اسلام کی روشنی میں انکو شرعی باتیں بتارہے ہیں۔ دراصل ضلع کے کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں حال کے گزشتہ برسوں میں مسلم بھی نشے کے عادی ہوئے ہیں۔ خاص کر نوجوانوں میں نشے کی عادت بڑھنے لگی ہے۔
اس مہم میں اہم کردار کرنے والے سماجی رکن سید وسیم اکرم نے کہا کہ منشیات کا عمل ہمارے نوجوانوں کو غلط راستے پر لے جا رہا ہے. جن نوجوانوں پر ملک کی تعمیر کا دارومدار ہے.جو نوجوان آج کے ترقی یافتہ دور میں ریاست و ملک کے لئے روشن علامت بن سکتے ہیں وه اگر نشہ کی لت میں اپنی صلاحیت کو ضائع کر دیں تو یہ افسوس کی بات ہے۔ انہوں نے کہا ہے کے اسکا نقصان نہ صرف اہل خانہ اور سماج کو ہوگا بلکہ اس سے ہمارا ملک تاریکی کی طرف چلا جاۓ گا. وسیم اکرم نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کے نشہ کو معاشرے سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے سبھی کو تعاون کرنا ہوگا. واضح ہو کے گذشتہ 28 اپریل کو شیرگھاٹی کے قریب حمزہ میں ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں کافی تعداد میں لوگ شامل ہوئے تھے اور نشہ مکتی مہم چلانے کا فیصلہ لیا تھا.
مہم کو کامیاب بنانے کے لئے مقامی لوگوں کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں درجنوں لوگ شامل ہیں. سید وسیم اکرم نے بتایا کہ کمیٹی کے درجنوں لوگ ہاتھوں میں تختیاں لیکر روزانہ گھوم گھوم کر ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کر رہے ہیں۔ چھاپہ ماری کئے جانے سے نشہ کرنے والے لوگوں میں بےچینی قائم ہو گئی ہے۔ اسکے علاوہ جن مقامات یا دکانوں میں نشیلی اشیاء فروخت کئے جانے کی اطلاع مل رہی ہے وہاں بھی کمیٹی کے لوگ چھاپہ مار رہے ہیں۔ نشہ مکتی کے لئے جوانوں کے ساتھ بچوں کو بھی حلف دلایا جا رہا ہے تاکے اس برائی سے محفوظ رہیں .بہر حال نشہ مکتی کے لئے چلائی جا رہی مہم کی کافی ستائش ہو رہی ہے۔
اس میں مفتی ایمن باری،پرمکھ لڈن خان،ایس کے ،آر جے ڈی رہنما سید جسیم الدین،وسیم اکرم،جے ڈی یو رہنما وارث علی خان،تبریز خان،مکھیا نمائندہ محمد قمر الدین،فیروز احمد،حاجی ظہیر انور،حاجی ابو اریبہ،قاری اسامہ،شهلال اشرفی،محمد ابوذر،احسان خان،عتیق خان،تاج عشرت،سید خرم،سید راشد اور محمد عادل وغیرہ پیش پیش رہ کر مہم چلا رہے ہیں۔