ETV Bharat / state

مولانا آزاد لائبریری میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کیلئے فری کوچنگ سینٹر کا آغاز - کمپیٹیشن کی تیاریاں

Free Coaching Centre At Garulia: گارولیا ٹاؤن میں واقع مولانا آزاد لائبریری سے منسلک چند نوجوانوں نے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاریوں کے لیے فری کوچنگ سینٹرکا آغاز کیا ہے۔ اس سینٹر میں اقلیتی طبقے کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے طلبہ کو بھی مفت کوچنگ فراہم کی جا رہی ہے۔

مولانا آزاد لایبریری میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاریوں کے لئے فری کوچنگ سینٹرکا آغاز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 11:28 AM IST

مولانا آزاد لایبریری میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاریوں کے لئے فری کوچنگ سینٹرکا آغاز

شمالی 24 پرگنہ: شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا ٹاؤن میں واقع مولانا آزاد لائبریری میں پڑھ کر مقابلہ جاتی امتحانات پاس کرنے والے چند نوجوانوں نے دیگر طلبہ کے لئے فری کوچنگ کا آغاز کیا ہے۔ اس وقت 30 سے زائد لڑکے اور لڑکیاں فری کوچنگ سے استفادہ کر رہے ہیں۔ بیرکبورسب ڈویژن میں گارولیا ٹاؤن واقع ہے۔ یہ علاقہ مزدوروں اور محنت کشوں کی آبادی پر مشتمل ہے۔ مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے دوسرے علاقوں کی طرح گارولیا ٹاؤن میں بھی غربت اور بے روزگاری عروج پر رہی ہے۔

گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ گارولیا ٹاؤن میں بھی تبدیلی آئی۔ 2003-04 میں گارولیا کے ایڈوکیٹ نوشاد انور، سماجی کارکن صادق اختر، انجم گلریز، پرویزعالم (گڈو) ماسٹر ارشدجمال، مہتاب، لال چند، ارشاد، اینٹو (پرویز) اور شہاب الدین سمیت دیگر روشن خیال نوجوانوں نے مولانا آزاد لائبریری کی ذمہ داری اپنے ہاتھوں میں لی۔

مولانا آزاد لائبریری نے تعلیم کے ذریعہ ٹاؤن میں انقلابی تبدیلی لانے کی کوشش شروع کی۔ برسوں بعد اس کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ 2010 سے اب تک مولانا آزاد لائبریری میں بیٹھ کر مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاریاں کرنے والے 41 نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں مل چکی ہیں۔ 2022-23 میں 12 بچوں نے مقابلہ جاتی امتحانات پاس کیے۔

اس سلسلے میں ریلوے میں ملازمت کرنے والے مولانا آزاد لائبریری کے سنئیر عہدیدار انجم گلریز نے ای ٹی وی اردو نیشنل کو بتایا کہ 2010 سے طلبہ کو امتحانات کی تیاری کرانے کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس لائبریری میں پڑھ کر مجھے بھی کامیابی ملی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام پریشانیوں کے باوجود لائبریری میں فری کوچنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ امید کرتے ہیں کہ رواں سال مقابلہ جاتی امتحانات پاس کرنے والوں کی تعداد گذشتہ سال کے مقابلے زیادہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: نتیش کمار کے جانے سے انڈیا اتحاد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا: ممتا بنرجی

دوسری مقابلہ جاتی امتحانات پاس کرنے والے جاوید، شمسل‌ و دیگر نوجوانوں نے کہا کہ انہوں نے سرکاری ملازمت حاصل کر لی ہے۔ اب وہ دوسرے بھائی بہنوں کو سرکاری ملازمت حاصل کرنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔ اسی مقصد کے تحت طلباء و طالبات کو فری کوچنگ کی خدمات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.