ETV Bharat / state

خالو ہی نکلا قاتل،پولیس کا سنسنی خیز انکشاف - GREATER NOIDA MURDER CASE - GREATER NOIDA MURDER CASE

گریٹر نوئیڈا میں پولیس نے ایک طالبہ سمیت 4 ملزمان کو ڈھابہ آپریٹر کے کے شرما کے بیٹے کنال شرما کے اغوا اور قتل کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے.

خالو ہی نکلا قاتل،پولیس کا سنسنی خیز انکشاف
خالو ہی نکلا قاتل،پولیس کا سنسنی خیز انکشاف (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 10, 2024, 11:47 AM IST

خالو ہی نکلا قاتل،پولیس کا سنسنی خیز انکشاف (etv bharat)

نوئیڈا:ریاست اتر پردیش گریٹر نوئیڈا میں پولیس نے ایک طالبہ سمیت 4 ملزمان کو ڈھابہ آپریٹر کے کے شرما کے بیٹے کے اغوا اور قتل کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ گریٹر نوئیڈا کے اس سنسنی قتل کیس میں پولیس نے کئی چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

پریس کانفرنس میں انکشاف کرتے ہوئے گریٹر نوئیڈا کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران ایڈیشنل پولیس کمشنر ہیڈ کوارٹر ببلو کمار نے بتایا کہ کرشنا کمار شرما کا 14 سالہ بیٹا کنال، جو تھانہ بیٹا-2 علاقے میں ایک ڈھابہ چلاتا ہے۔ یکم مئی کو لاپتہ ہو گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نگرانی کے طریقہ کار، سی سی ٹی وی کیمروں وغیرہ کی مدد سے کیس کی تفتیش کر رہی تھی۔ سی سی ٹی وی کیمرہ دیکھنے کے بعد پتہ چلا کہ نوجوان ایک لڑکی کے ساتھ گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں رات دیر گئے انکاؤنٹر کے دوران دادھا گاؤں کے رہنے والے کنال بھاٹی، اگوتا بلند شہر کے رہنے والے ہمانشو چودھری اور منوج کو گرفتار کیا گیا۔ جب ان سے پوچھ گچھ کی گئی تو پتہ چلا کہ انہوں نے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی ۔ اس نے بتایا کہ کنال کو گاڑی میں لے جانے والی لڑکی تنوی ہمانشو کی دوست ہے۔ وہ گروگرام سے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ اس نے قتل کا منصوبہ ہٹ ویب سیریز کی طرز پر تیار کیا۔ جو تینوں نے کیا۔

ایڈیشنل پولیس کمشنر ہیڈ کوارٹر ببلو کمار نے کہا کہ اس قتل کے بعد انسپکٹر انچارج منیندر سنگھ، جنہیں تھانہ بیٹا-2 سے ہٹا دیا گیا تھا، نے ٹیم اسپرٹ کے ساتھ کام کیا اور اس قتل کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گریٹر نوئیڈا بیٹا-2 تھانہ علاقے کے گاؤں نیٹو کے مڈھیا علاقے میں واقع ریسٹورنٹ آپریٹر کے کے شرما کے 14 سالہ بیٹے کنال شرما کے اغوا اور قتل کے معاملے میں بیٹا- 2 پولیس اسٹیشن نے بدھ کی رات دیر گئے واقعے کے آٹھ دن بعد انکاؤنٹر کے دوران ملوث دو شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔

انکاؤنٹر کے دوران ایک شرپسند ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ جسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے اغوا کی واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کر لی ہے۔ دراصل تحقیقات سے یہ بات سامنے ائی ہے کہ کنال کو اغوا کرنے کے بعد ملزمین اسے نوڈا کے سیکٹر 126 میں واقع ایک ہوٹل میں لے گئے مزاحمت سے روکنے کے لیے اسے نہشاور انجیکشن لگا کر گاڑی کی ڈگی میں ڈال دیا گیا اسی دوران کنال کی موت ہو گئی اس کی موت کے بعد ملزمان نے اس کے سر پر چوٹ لگائی اور بلند شہر میں ایک نر میں پھینک دیا۔

یہ بھی پڑھیں:خلیجی ممالک میں نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ، خاتون سمیت 11 گرفتار - Job Racket Case In Noida

ڈپٹی کمشنر آف پولیس زون III سعد میاں خان نے بتایا کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کنال کو سود کی رقم اور ریسٹورنٹ پر قبضے کے تنازع پر اغوا کیا گیا اور اس کی لاش کو قتل کرکے نہر میں پھینک دیا گیا۔ گرفتار مجرموں کی شناخت ددھا گاؤں کے رہنے والے کنال بھٹی اور اگوٹا بلند شہر کے رہنے والے ہمانشو چودھری اور منوج کے طور پر کی گئی ہے۔ منوج متوفی کنال کا خالو ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.