بنگلورو: اجلاس میں جمع آر ایس ایس اور بی جے پی کے سابق کارکنان نے اعلان کیا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی دوونوں خطرناک جماعتیں ہیں۔ چنانچہ انہوں نے ان میں خطرہ محسوس کیا اور کنارہ کشی کرنے کا فیصلہ کیا۔ کیوں کہ آر ایس ایس اور بی جے پی ہٹلر کے خیالات کے حامی ہیں۔ یہ دونوں نفرت اور جھوٹ پر انحصار کرتے ہیں۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے آر ایس ایس کے سابق کارکن و کرناٹک ہائی کورٹ کے ایڈووکیٹ سدھیر کمار مورلی نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے کا حقیقی ہندو مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ کہ عظیم ہندو سنتوں نے کبھی بھی آر ایس ایس و بی جے پی کے خارجی ایجنڈے کی حمایت نہیں کی۔
سدھور کمار نے کہا کہ دیش واسی واسودیوہ کوٹومبکم میں یقین رکھتے ہیں جب کہ آر. ایس. ایس ہٹلر کے فولوورز ہیں، جنہیں ہم گاندھی، امبیڈکر و سنت شیشونال شریف کی آئیڈیالوجیز سے مقابلہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا و طالبات نے کسان تحریک کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا
میٹنگ میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے سینکڑوں سابق کارکنان موجود تھے، جنہوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے تنظیموں میں خطرہ دیکھا اور چھوڑ دیا۔ اسٹیج پر موجود مقررین نے کہا کہ کرناٹک انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کی آئینی اقدار کی قدر کرتا ہے۔ کرناٹک تمام برادریوں کے لیے امن کا باغ ہے اور کرناٹک نسل انسانی کی یکجہتی کے لیے کھڑا ہے۔