ETV Bharat / state

انجمن ترقی اردو بہار کے سابق صدر ایس رضاء اللہ کا انتقال

انجمن ترقی اردو بہار شاخ شیر گھاٹی کے صدر ڈاکٹر ایس رضاء الله کا انتقال ہوگیا ہے۔ انتقال کی خبر سے اردو ادب حلقہ سوگوار ہوگیا ہے۔

انجمن ترقی اردو بہار کے سابق صدر ایس رضاء اللہ انتقال کر گیے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 12:40 PM IST

گیا: انجمن ترقی اردو بہار شاخ شیر گھاٹی کے صدر ڈاکٹر ایس رضاء الله کا انتقال پر ملال ہوگیا ہے۔ اُن کے انتقال کی خبر سے اردو ادب حلقہ سوگوار ہوگیا ہے۔ ریاست بہار کے ضلع گیا کے مشہور ہومیوپیتھک ڈاکٹر ایس رضاء الله نے دارفانی کو الوداع کہہ دیا۔ ان کی رحلت کی خبر موصول ہوتے ہی ادبی سماجی اور طبی حلقہ سوگوار ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر ایس رضاء الله شیر گھاٹی کے قاضی محلہ کے رہنے والے تھے۔

مرحوم انجمن ترقی اردو بہار شاخ شیر گھاٹی کے صدر کے عہدے پر برسوں تک فائز تھے اور وہ اُردو کی ترویج و اشاعت اور مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوشاں رہتے تھے۔ رشتے داروں کے مطابق ڈاکٹر ایس رضاء الله کی طبیعت کافی دنوں سے علیل تھی۔ منگل کی شام پٹنہ کے ایمس میں علاج کے دوران انہوں نے آخری سانس لی۔

یہ بھی پڑھیں: یکساں سول کوڈ بل کو کوڑے دان میں پھینک دینا چاہیے: بدر الدین اجمل

وارڈ کاؤنسلر شاہد امام نے بتایا کہ 7 فروی بروز بدھ شیر گھاٹی کے قاضی محلہ قبرستان میں سپرد خاک کیا جاۓ گا۔ منگل کی دیر شام انتقال کی خبر جیسے ہی شیر گھاٹی پہنچی، یہاں کا ادبی سماجی اور طبی حلقہ سوگوار ہوگیا۔ ڈاکٹر ایس رضاء اللہ کی موت سے شیر گھاٹی و اطراف کے لوگ بے حد غمگین ہیں۔ برسوں سے اردو زبان و ادب کی خدمت کر رہے ڈاکٹر ایس رضاء الله ہومیوپیتھی کے ماہر ڈاکٹر تھے۔ بہار کے مشہور ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے انتقال پر سماجی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.