ETV Bharat / state

حنا شہاب اور اسامہ شہاب آر جے ڈی میں شامل، لالو یادو نے پارٹی کی رکنیت دلائی - HINA AND OSAMA SHAHAB JOIN RJD

سابق رکن پارلیمنٹ شہاب الدین کی بیوی اور بیٹا آر جے ڈی میں شامل ہوگئے۔ لالو اور تیجسوی کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت لی۔

Hina Shahab and Osama Shahab join RJD
حنا شہاب اور اسامہ شہاب آر جے ڈی میں شامل ہوئے (Etv Bharat Bihar Desk)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2024, 12:38 PM IST

پٹنہ: سیوان کے سابق رکن پارلیمنٹ محمد شہاب الدین اور آر جے ڈی صدر لالو یادو کے خاندان کے درمیان صلح کے بعد حنا شہاب اور اسامہ شہاب آج راشٹریہ جنتا دل میں شامل ہو گئے۔ دونوں نے پٹنہ میں رابڑی کی رہائش گاہ پر پارٹی کی رکنیت لی۔ بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے آر جے ڈی میں حنا اور اسامہ کے شمولیت کو تیجسوی یادو کے لیے بڑا سیاسی داؤ مانا جا رہا ہے۔

لالو اور تیجسوی نے رکنیت دلائی:

اس ممبرشپ پروگرام کا احتمام پٹنہ میں رابڑی دیوی کی 10 سرکلر روڈ رہائش گاہ پر منعقد ایک تقریب میں کیا گیا۔ مانا جا رہا ہے کہ اسامہ اور حنا شہاب کے آنے سے پارٹی مضبوط ہو گی اور سیوان کے لوگوں میں پارٹی کی حمایت کی بنیاد بھی مضبوط ہو گی۔

کچھ عرصہ پہلے ہوئی تھی ملاقات:

چند ماہ قبل یہ خبر آئی تھی کہ اسامہ اور حنا شہاب کی لالو یادو اور تیجسوی یادو سے ملاقات ہوئی ہے۔ ان کے لیے ثالث کا کردار آر جے ڈی کے قانون ساز کونسلر ونود جیسوال نے ادا کیا۔ اس کے بعد سے لالو خاندان اور شہاب الدین خاندان کی قربت کا معاملہ سامنے آتا رہا۔ حالانکہ اس پورے معاملے پر شہاب الدین کے خاندان کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا، لیکن وقت گزرتا گیا اور اس کے نتیجے میں آج یہ بات سامنے آئی۔

کرکٹر ایشان کشن کے والد جے ڈی یو میں شامل ہوں گے:

دوسری جانب بھارتی کرکٹر ایشان کشن کے والد پرنو کمار پانڈے آج جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) میں شامل ہو رہے ہیں۔ جے ڈی یو کے دفتر میں منعقد ہونے والی میٹنگ میں دوپہر 3 بجے پرنو پانڈے کو پارٹی کی رکنیت دی جائے گی۔

پرنو پانڈے کے جے ڈی یو میں شامل ہونے سے پارٹی کو ان کے حامیوں کی حمایت ملنے کی امید ہے۔ جے ڈی یو لیڈروں کا ماننا ہے کہ پرنو پانڈے کی پارٹی میں موجودگی پارٹی کو مثبت پیغام دے گی۔ ان کے ساتھ بہت سے دوسرے حامیوں کے بھی پارٹی میں شامل ہونے کا امکان ہے، جو جے ڈی یو کو آئندہ انتخابات میں برتری حاصل کرا سکتے ہیں۔

پرنو پانڈے کی شمولیت کے موقع پر جے ڈی یو کے سینئر لیڈروں نے کہا کہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے ہر میدان سے نئے لوگوں کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ ایشان کشن کے والد کے شامل ہونے سے بہار کے نوجوانوں میں پارٹی کو اچھا پیغام جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

جب نوجوان نے پیسوں سے بھرا پگی بینک سیوان کی آزاد امیدوار حنا شہاب کو سونپا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.