ETV Bharat / state

آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے پانچ افراد کی موت، تین زخمی - Lightning In Gaya - LIGHTNING IN GAYA

گیا میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ مرنے والوں میں ایک شادی شدہ جوڑا ' میاں بیوی 'بھی شامل ہیں۔ سبھی کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی-

آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے پانچ افراد کی موت، تین زخمی
آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے پانچ افراد کی موت، تین زخمی ((Etv Bharat))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 1, 2024, 6:52 PM IST

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کے بیلا گنج تھانہ علاقہ کے پناری گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں تین لوگ شدید طور پر زخمی بھی ہو گئے ہیں۔زخمیوں کو علاج کے لیے بیلا گنج کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے ذریعے ابتدائی علاج کیا جا چکا ہے۔

مہلوکین کی پہچان پناری گاؤں کے باشندہ جتندر دانگی اور ان کی اہلیہ مینا دیوی کے علاوہ شنکر رام، کپل یادو اور بالی بھگت کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعہ کی جانکاری ملنے کے بعد بڑی تعداد میں مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور وہاں سے زخمیوں کو اٹھا کر بیلا گنج کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچایا۔

اس حوالے سے گیا ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بیلا گنج کے پناری گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع ملنے کے بعد ان کی ہدایت پر فوری طور سے ایس ڈی او سب ڈویژن، بلاک ترقیاتی افسر اور سی او کے علاوہ محکمہ آفات کے افسر کو بیلا گنج کے پناری گاؤں بھیجا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نو زائد کو ماں کا دودھ پلانا لازمی، ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ہفتہ پر ڈاکٹرس کا پیغام

انہوں نے سبھی متوفی کے اہل خانہ سے تعزیت پیش کی ہے اور بتایا کہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے 24 گھنٹے کے اندر نواحقین کو معاوضے کی رقم دستیاب کرائی جائے یہ ہم نے کہا کہ ریاست حکومت کی طرف سے وقت پر اسمانی بجلی سے بچاؤ کے تعلق گائیڈ لائن جاری کی جاتی ہے اور لوگوں سے آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے بچنے کی اپیل بھی کی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.