ETV Bharat / state

مظفرنگر جمعت علماء ہند کی ممبر سازی مہم میں جڑے پانچ لاکھ لوگ - Jamiat Ulema e Hind campaign - JAMIAT ULEMA E HIND CAMPAIGN

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر جمعت علماء ہند کے ضلع صدرمولانا مکرم قاسمی کی صدارت میں پانچ لاکھ لوگوں نے ممبرشپ حاصل کی۔ 15 اپریل 2024 کو یہ مہم شروع کی گئی تھی جو آج اختتام پذیر ہوئی۔

جمعیت علماء ہند کی مہم آج اختتام پذیر ہوئی
جمعیت علماء ہند کی مہم آج اختتام پذیر ہوئی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2024, 5:44 PM IST

مظفرنگر (اترپردیش): اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں جمعیت علمائے ہند کے ضلع صدر مولانا مکرم قاسمی کی سربراہی میں جمعیت کی ممبر سازی مہم اختتام پذیر ہوئی۔ اس مہم کے تحت پانچ لاکھ لوگوں نے ممبرشپ حاصل کی۔ ضلعے کی 12 یونٹوں میں یہ ممبر سازی مہم چلائی گئی تھی اب ممبر سازی مہم کے بعد عہدے داروں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

جمعیت علماء ہند کی مہم آج اختتام پذیر ہوئی (ETV Bharat)

تفصیلات کے مطابق مؤرخہ 15 اپریل 2024 سے مولانا محمد مکرم قاسمی کنوینر جمعیۃ علماء مظفرنگر کی سرپرستی میں شروع کی گئی ممبرسازی مہم، آج اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ اس مہم میں ممبر بننے والے لوگوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ اس ممبرسازی مہم کو کل بارہ یونٹوں پر تقسیم کیا گیا، جس کو تحصیل اور بلاک کے اعتبار سے تقسیم کیا گیا ہے۔

اس یونٹ میں تحصیل صدر، تحصیل جانسٹھ کھتولی بڈھانہ، پورقاضی چرتھاول وغیرہ شامل ہیں۔ ان تمام یونٹوں کو ملاکر کل پانچ لاکھ لوگوں نے ممبرشپ حاصل کی ہے جن کی نمائندگی کے طور پر پانچ سو علماء و دانشوران کی ایک مجلس تشکیل پائی ہے جو کہ آئندہ ماہ میں کسی ایک دن اپنی یونٹوں کے عہدیداران کا انتخاب کرے گی۔ اس موقعے پر پارٹی کارکنان میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.