چترکوٹ: چترکوٹ میں منگل کو ایک تیز رفتار ڈمپر نے آٹورکشا کو ٹکر مار دی جس سے پانچ افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فورا پولیس اور جائے حادثے پر موجود لوگوں کی مدد سے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ واقعہ جھانسی مرزا پور نیشنل ہائی وے کے قریب پیش آیا۔ ایک تیز رفتار ڈمپر ایک آٹو رکشہ سے ٹکرا گیا، جس سے تھری وہیلر میں سفر کرنے والے 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ دیگر تین زخمی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اڈیشنل ایس پی چکرپاڈی ترپاٹھی نے منگل کو اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس دلخراش سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ادھمپور میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری، ایک ہلاک، تین دیگر زخمی
وہیں دوسری جانب مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں ایک سڑک حادثے میں 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس بے قابو ہو کر اپنا کنٹرول کھو بیٹھی اور کل دیر رات قومی شاہراہ 44 پر الٹ گئی۔ زخمی افراد کو مورینا ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حادثے کے وقت بس میں 30 کے قریب مسافر سوار تھے۔ وہ مہندی پور بالاجی کے درشن کے لیے گوالیار سے راجستھان جا رہے تھے۔