ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ میں فلسطینی پرچم لہرانے کے الزام میں پانچ نوجوان گرفتار - hoisting Palestine like flags - HOISTING PALESTINE LIKE FLAGS

بیلاسپور پولیس نے فلسطین جیسا جھنڈا لہرانے کے الزام میں پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار لڑکوں پر شہر میں فلسطین جیسا جھنڈا لگانے کا الزام ہے۔ حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2024, 11:36 AM IST

Updated : Sep 18, 2024, 10:59 PM IST

بیلاسپور : چھتیس گڑھ پولیس نے تربہار تھانہ علاقہ سے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار نوجوانوں پر تربہار کے علاقے میں فلسطین کے مشابہ جھنڈا لگانے کا الزام ہے۔ وہیں گرفتار نوجوانوں کے افراد خاندان نے بتایا کہ ’لڑکوں کا کوئی قصور نہیں ہے، انہوں نے انجانے میں یہ کام کیا ہے، وہ کسی بھی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں، وہ بے قصور ہں‘۔

دوسری جانب کچھ ہندو تنظیموں نے اس معاملہ پر احتجاج کررہے ہیں اور گرفتار نوجوانوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ان کی جانب سے لڑکوں پر علاقہ میں ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کا بھی الزام عائد کیا جارہا ہے۔

بیلاسپور کوتوالی کی سی ایس پی پوجا کماری نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ شہر کے ایک علاقے میں کچھ نوجوان دوسرے ملک کا جھنڈا لہرا رہے ہیں۔ شکایت درج کرنے کے بعد تمام نوجوانوں کی شناخت کی گئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق ان نوجوانوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین کی حمایت میں بائیں محاذ کی ریلی - Rally In Support Of Palestine

واضح رہے کہ اس معاملہ کو کچھ ہندو تنظیموں کی جانب سے بڑھا چڑھاکر پیش کیا جارہا ہے۔ ملزم نوجوانوں کے خلاف پولیس کاروائی کے باوجود ہندو تنظیموں سے وابسطہ ارکان نے پولیس اسٹیشن کے روبرو دھرنا دیا اور نوجوانوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

Last Updated : Sep 18, 2024, 10:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.