ETV Bharat / state

نوئیڈا کے لاجسٹک مال میں شدید آتشزدگی - Fire breaks out at Logix Mall - FIRE BREAKS OUT AT LOGIX MALL

اترپردیش کے نوئیڈا میں 5 جولائی کو لاجکس مال میں آگ بھڑک اٹھی، حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے کئی فائر ٹینڈر جائے وقوعہ پر روانہ پہنچ گئے اور بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 5, 2024, 9:01 PM IST

نوئیڈا : ریاست اتر پردیش نوئیڈا کے سیکٹر 24 تھانہ علاقے میں واقع لاجکس مال میں آج صبح اچانک آگ لگ گئی۔ یہ آگ شوروم کے اندر لگی۔ واقعے کے بعد پورے مال میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی گوتم بدھ نگر فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور آگ پر کافی مشقت کے بعد قابو پایا۔

نوئیڈا کے لاجسٹک مال میں شدید آتشزدگی (Etv Bharat)

آج صبح نوئیڈا کے سیکٹر-24 تھانے کے تحت لاجکس مال کے اندر واقع کپڑے کے ایک شوروم میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر فوری پولیس اسٹیشن سیکٹر 24 اور فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں موقع پر موپہنچیں۔ مال میں دھواں بھرنے کے بعد مال میں پھنسے تمام لوگوں کو باہر نکال دیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے کافی مشقت کے بعد آگ کو قابو میں کیا ۔ جیسے ہی مال میں دھواں بھرنے لگا، سب کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ مال انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی مرحلے میں آگ بجھانے کی کوششیں کی گئیں لیکن جیسے جیسے آگ کا دائرہ بڑھتا گیا پولیس فورس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کو اس کی اطلاع دی گئی۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں کی مدد سے اسے بجھایا گیا۔ اس واقعے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ مال کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی جو خوف و ہراس میں تھے۔
سی ایف او پردیپ چوبے نے بتایا کہ ہمیں فائر سروس یونٹ سے صبح کنٹرول روم کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ لاجکس مال کی پہلی منزل پر واقع اڈیڈاس شوروم میں آگ لگ گئی ہے۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے ہم نے 10 گاڑیاں یہاں بھیجی فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا اور مشینوں کے ذریعے مال میں بھرے دھوئیں کو بھی نکال لیا گیا ہے۔ ہم قریبی دکانوں کی وائرنگ اور آگ کو بھی چیک کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ شوروم کے شٹر بند تھے اور مال بھی مکمل طور پر نہیں کھلا تھا اس لیے ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.