منگلورو: بی جے پی ایم ایل اے ویداواس کامتھ اور وائی بھرت شیٹی سمیت 6 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جنہوں نے ایک اسکول میں ایک معاملہ پر لوگوں کے درمیان فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینے کے لیے بیانات دیے تھے، یہی وجہ ہے کہ ان پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پاندیشور پولس اسٹیشن میں دو بی جے پی ایم ایل اے، دو کارپوریٹر سندیپ گارودی، بھرت کمار اور وی ایچ پی ڈویژن کے سکریٹری شرن پمپ ویل اور ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انیل لوبو نے یہ مقدمہ درج کرایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
BJP MLA Controversial Statement بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف آسام میں مقدمہ درج
انیل لوبو نے یہ مقدمہ درج کرایا
'حالانکہ اسکول ٹیچر نے کسی مذہب کی توہین نہیں کی، لیکن اسکول انتظامیہ سے اس پر بات کیے بغیر، ان لوگوں نے اسکول کے قریب احتجاج کی کال دی ہے۔ جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے طلباء کو اسکول مینجمنٹ بورڈ کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ اسکول انتظامیہ کو دھمکیاں دی۔ اس سے انہوں نے برادریوں کے درمیان فسادات کو ہوا دی ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ضلع میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کی' اس طرح شکایت میں الزام لگایا گیا ہے۔
حکومت نے ڈی رام چندر نائک، ڈپٹی ڈائریکٹر آف پبلک انسٹرکشن (DDPI) کا تبادلہ جنوبی کنڑ ضلع میں کر دیا ہے، بظاہر شہر کے ایک پرائیویٹ اسکول سے ایک ٹیچر کو کلاس روم میں ان کے مبینہ ہندو مخالف تبصرے کے بعد ہٹائے جانے کے تنازعہ کے پیش نظر ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نائک کا تبادلہ بیلگاوی کے ایک سرکاری ٹیچرز کالج میں بطور لیکچرر کیا گیا ہے۔
کانگریس نے کل الزام لگایا تھا کہ بی جے پی ممبران اسمبلی اور دیگر نے شہر کے سینٹ گیروسا اسکول کے ایک حالیہ واقعہ پر اشتعال انگیز بیانات جاری کیے ہیں جہاں ایک ٹیچر کو کلاس روم کے اندر مبینہ طور پر "ہندو مخالف" ریمارکس کرنے پر اس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔