بھاگلپور:رہاست بہار کے بھاگلپور میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں ڈاکٹر شاہد رضا جمال کو پروفیسر شپ کے عہدے پر فائز کیے جانے پر لوگوں نے گلپوشی کی اور شال پیش کیے۔
اس موقع پر بھاگلپور کے ڈپٹی میئر ڈاکٹر صلاح الدین احسن نے ڈاکٹر شاہد رضا جمال کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحتمند معاشرے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کی قدر کریں اور عزت افزائی کریں اور یہ پروگرام اس طرف ایک مثبت قدم ہے۔
اس استقبالیہ پروگرام میں پورے شہر کی نامور شخصیات شامل ہوئیں اور ڈاکٹر شاہد رضا جمال کو مبارک باد دیں، ٹی این بی کالج میں پولیٹیکل سائنس شعبہ کے استاذ ڈاکٹر مشفق سمیت دیگر افراد نے انہیں مبارک باد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وہیں بھاگلپور کے معروف شاعر جناب فیاض حسین نے شاعرانہ انداز میں تہنیت پیش کیا۔
ڈاکٹر شاہد رضا جمال نے اس شام کو خاص بنانے اور استقبالیہ پروگرام منعقد کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ لوگوں کو امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے اور اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے ان کی کاوشیں جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:بھاگلپور میں واقع تلکا مانجھی یونیورسٹی میں تقسیم اسناد پروگرام کا انعقاد
استقبالیہ پروگرام میں شاہینہ ایجوکیشن ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری داؤد علی عزیزی، ارحم ٹرسٹ کے بانی جناب رضوان خان اور عین الہدی عرف لڈو اور دیگر حضرات موجود تھے۔