ETV Bharat / state

دل برداشتہ اسٹریٹ وینڈرس کا بھی چناوی میدان میں کودنے کا فیصلہ - سڑک کے کناروں ریہڑی اور ٹھیلے

اسٹریٹ وینڈرز اور ای رکشہ چلانے والوں نے مقامی رہنماؤں کے خلاف محاذ کھول دیا۔ان کا الزام ہے کہ مقامی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی نے ان کے کسی بھی مسائل کو حل نہیں کیا لہذا اسٹریٹ وینڈر بھی لوک سبھا انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔

لیڈران کی عدم توجہی سے دل برداشتہ اسٹریٹ وینڈرس  کا بھی چناوی میدان میں کودنے کا فیصلہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 20, 2024, 9:42 PM IST

لیڈران کی عدم توجہی سے دل برداشتہ اسٹریٹ وینڈرس کا بھی چناوی میدان میں کودنے کا فیصلہ

نوئیڈا: سڑک کے کناروں ریہڑی اور ٹھیلے لگا کر ذریعہ معاش کا انتظام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ برسوں برس سے ہمارے مسائل جوں کے توں ہیں۔کہیں کوئی سنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ ہر طرف لا قانونیت کا بول بالا ہے۔ لہذا اب ہم لوگ بھی انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزما کر اپنے مسائل کو خود حل کرنے کی کوشش کریں گے اور اپنے امیدوار بھی کھڑے کریں گے۔

اس تناظر میں لکھنؤ اور گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں سڑک کے دکاندار سیاست میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ آج بھی نوئیڈا میں کام کی تلاش کرنے والے افراد غنڈوں سے پریشان ہیں۔خاص کر نوئیڈا اتھارٹی کے افسران پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

اسٹریٹ وینڈرس نے کہا کہ نوئیڈا اتھارٹی دکانوں کے بدلے پیسے لے رہی ہے لیکن آج تک مسائل حل نہیں ہوئے، دکانوں پر بجلی اور پانی نہیں ہے۔اسٹریٹ وینڈرس کا کہنا ہے کہ نوئیڈا اتھارٹی کے سی ای او ملاقات کا وقت نہیں دیتے تو پھر ہمارے مسائل کیسے حل ہوں گے۔

ان کا یہ بھی الزام ہے کہ لوگوں کی ملی بھگت سے ہمارے حقوق سلب کئے گئے ہیں۔دوسروں کو دکانیں الاٹ کر کے ہمارے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے،لہذا ان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں۔سڑک کے دکانداروں نے سختی سے نوئیڈا کے ایم ایل اے اور ایم پی کو نشانہ بنایا،

یہ بھی پڑھیں:ملک جمہوریت کے بجائے بادشاہت سے چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے: ڈاکٹر ایس ٹی حسن

ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے چوٹ سے ان کو سبق سکھائیں گے یا تو بی جے پی کے لوگوں کو ووٹ نہیں دیں گے یا پھر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔
شیام کشور گپتا کی قیادت میں سڑک کے دکانداروں اور ای رکشہ ڈرائیوروں نے اپنے مسائل کے تعلق سے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ اور صدر جمہوریہ کے نام سٹی مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.