ETV Bharat / state

فالکن انسٹی ٹیوشنز نے دس سال کی تعلیمی فضیلت کو نشان زد کیا: ڈاکٹر عبدالسبحان - Falcon Institutions Bangalore

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 3:58 PM IST

بنگلور شہر میں واقع مشہور ادارہ فالکن انسٹیٹیوٹ نے اپنی مدت کے دس سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر عبد السبحان نے تعلیمی فضیلت کو نشان زد کیا۔ ڈاکٹروں، انجینئروں اور سول سروسز میں کامیاب طلبہ کی پزیرائی کی۔

FALCON INSTITUTIONS BANGALORE
فالکن انسٹیٹیوٹ کے دس سال مکمل (Photo: Etv Bharat)

فالکن انسٹیٹیوٹ کے دس سال مکمل (Video: E tv bharat)

بنگلور: جنوبی ہند کا مشہور و معروف تعلیمی ادارہ فالکن انسٹیٹیوشنز نے اپنی مدت کے 10 سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس دس سالہ سفر پر انتظامیہ کی جانب سے "فالکن 10 ایئر آف ایکسیلینس" کے نام سے پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبد السبحان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس دس سالہ تعلیمی سفر کے دوران ادارے نے 300 ڈاکٹرز و 3000 سے زائد انجنیئرز تیار کیے ہیں، مزید متعدد نوجوانوں کو سول سرویسز کی تربیت دی ہے جن میں کئی کامیاب ہو کر مختلف جگہوں پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبد السبحان نے مزید بتایا کہ اس ضمن میں ادارے کی جانب سے "فالکن 10 ایئرز آف ایکسیلینس" بتاریخ 16 مئی 2024 کو منایا جارہا ہے، جس میں ملک کی کئی اہم شخصیات کی شرکت ہوگی اور ایس ایس ایل سی او پی یو سی میں کامیاب طلبہ کو اے پی جے عبد الکلام ٹاپرز ایوارڈس سے نوازا جائے گا۔

انہوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شہاب تھنگل، ضمیر احمد خان، مولانا ڈاکٹر مقصود عمران، یو ٹی قادر، نصیر احمد، ایل کے عطیق، پی سی جعفر، حبیب کوچ، مظفر اسدی، حسنی شریف و متعدد اہم شخصیات اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.