ETV Bharat / state

گیا: وزیر اعلی اقلیتی شرم شکتی منصوبہ کی تاریخ میں توسیع - Minority Shrama Shakti Scheme

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 27, 2024, 12:41 PM IST

وزیر اعلی شرم شکتی منصوبہ' ہنرمندی' کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ 31 اگست تک فارم بھرے جائیں گے۔ خواہشمندوں کے لیے یہ سنہرا موقع ہے کہ وہ ہنر مندی منصوبہ کے تحت مفت میں تربیت حاصل کریں اور خودگا روزگار پائیں۔ 26 جولائی کو آخری تاریخ تھی لیکن کم درخواست آنے کی وجہ سے ایک ماہ کا وقت بڑھا دیا گیا ہے۔

گیا: وزیر اعلی اقلیتی شرم شکتی منصوبہ کی تاریخ میں توسیع
گیا: وزیر اعلی اقلیتی شرم شکتی منصوبہ کی تاریخ میں توسیع (ETV Bharat)

گیا: وزیر اعلی شرم شکتی منصوبہ کے تحت ریاست کے اقلیتی طبقے کے نوجوانوں کو روزگار پر مبنی غیر رہائشی مفت تربیت فراہم کرنے کے لیے آن لائن درخواست کی تاریخ میں 31 اگست تک توسیع کی گئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت اقلیتی طبقہ کے 18 سے 45 سال عمر کے مرد و خواتین کو تربیت دے کر روزگار کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ تربیت حاصل کرنے والے افراد کو وزیر اعلی اقلیتی روزگار منصوبہ کے تحت قرض کی رقم فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ روزگار سے بھی آراستہ ہوسکیں۔

اس ضمن میں ضلع اقلیتی فلاح افسر راہل کمار کی جانب سے بتایا گیا کہ اب دخواست دہندگان کی سہولت کے لیے درخواست دینے کے وقت آمدنی اور رہائشی سرٹیفیکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی نہیں ہے۔ لیکن انتخاب کے وقت کاغذات کو ضلع سلیکشن کمیٹی کے سامنے پیش کرنا لازمی ہوگا۔ اس منصوبے کے تحت ضلع کے لیے مختلف 24 اقسام کے ٹریڈ کے لیے تربیت حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے امیدواروں کو فارم بھرنا ہوگا اور ان کی اہلیت آٹھویں پاس سے بارہویں پاس مقرر کی گئی ہے۔ کل 24 ٹریڈ ہیں اور قریب سبھی ضلع میں کسی نا کسی ٹریڈ کا سینٹر ہے۔ اس میں ڈرائیور، پلمبرنگ، ٹائلس مستری، بائک مستری، آٹو مستری سمیت نرسنگ اور کمپیوٹر کے بھی کورسز ہوتے ہیں۔

سبھی کورس میں کوئی فیس نہیں لی جاتی ہے البتہ سیکوریٹی رقم کے طور پر 1000 روپیہ لیا جاتا ہے جوکہ تربیت ختم ہونے کے بعد واپس کردیا جاتا ہے۔ اس منصوبہ کے تحت تربیت حاصل کرنے والوں کو نجی ملازمت دلوائی جاتی ہے۔ واضح ہوکہ اس منصوبہ کے تحت پوری ریاست میں مالی سال 2024 میں 20 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی۔ 20 ہزار ہدف کے عوض میں ابھی ریاست بھر میں صرف 500 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اب اسکی تعداد بڑھانے کے لیے تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان فائدہ اٹھاسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.