ETV Bharat / state

پسماندہ مسلم سماج کے لیے حکومت سے بہتر کام کی امید: انیس منصوری - upliftment of Muslim community - UPLIFTMENT OF MUSLIM COMMUNITY

خواجہ غریب نوازؒ کے شہر اجمیر سے پسماندہ مسلمانوں کی ترقی کے لیے آواز بلند کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پسماندہ مسلم سماج کے قومی صدر انیس منصوری نے اجمیر کے مقامی لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور ان کی فلاح کے لیے آواز اٹھانے پر زور دیا۔

مسلم سماج کے لیے حکومت سے بہتر کام کی امید۔انیس منصوری
مسلم سماج کے لیے حکومت سے بہتر کام کی امید۔انیس منصوری (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 14, 2024, 1:47 PM IST

Updated : Aug 14, 2024, 2:11 PM IST

مسلم سماج کے لیے حکومت سے بہتر کام کی امید۔انیس منصوری (ETV Bharat)

اجمیر (راجستھان): بھارت میں پسماندہ مسلم سماج کے لیے آواز بلند ہوتی آئی ہے اور اس کے کچھ مثبت اثرات بھی نظر آرہے ہیں۔ اسی کڑی میں قومی پسماندہ مسلم سماج کے قومی صدر انیس منصوری اجمیر شریف پہنچے جہاں ان کا انداز میں استقبال کیا گیا۔ انیس منصوری نے پسماندہ مسلم سماج کے تعلق سے مقامی لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی۔

سرزمین خواجہ غریب نوازؒ کے شہر اجمیر سے سماجی اور اقتصادی طور پر پسماندہ مسلمانوں کے لیے آواز بلند کی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پسماندہ مسلم سماج کے قومی صدر انیس منصوری نے اجمیر کے مقامی عوام کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور ان کے مسائل بھی سنے۔ اس میٹنگ میں پسماندہ مسلمانوں کے لیے غور و فکر کیا گیا اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے بیداری مہم چلانے کا فیصلہ بھی لیا گیا۔

انیس منصوری نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں حکومت ہند سے قومی پسماندہ مسلمانوں کے لیے مطالبات کیے جائیں گے اور ان کی ترقیاتی کاموں کو عمل میں لایا جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ اجمیر شریف حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے دربار میں حاضری دی گئی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر صوبائی صدر راجستھان کے ریاض منصوری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود رہے۔ انیس منصوری کو درگاہ میں خادم کے ذریعے زیارت کرائی گئی اور دستار بندی کر تبرک بھی پیش کیا گیا۔

حالانکہ مسلم سماج کے لئے آوازیں وقتاً فوقتاً اٹھتی رہتی ہیں اور اس کا اثر بھی دیکھنے کو ملا ہے مگر اُس طرح مسلم سماج کی ترقی نہیں ہوپائی جس کی امید تھی۔ بات چاہے سچر کمیٹی کی ہو، منڈل کمیشن کی ہو یا پھر دیگر تنظیموں کی۔ مسلم معاشرہ اپنے ہدف تک نہیں پہنچ پایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Aug 14, 2024, 2:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.