لکھنو: اتر پردیش کے سابق کارگزار وزیراعلی ڈاکٹر عمار رضوی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے جو حالات ہیں وہ بہت تشویشناک ہیں۔ وہاں کی وزیراعظم نے استعفی دے دیا ہے لیکن اس کے باوجود وہاں صدر جمہوریہ ، فوج وہاں کے انتظامیہ کو اقلیتوں پر ہو رہے ظلم و زیادتی کو روکنا چاہیے۔ بنگلہ دیش میں آباد اقلیتوں پر ظلم و زیادتی ہو رہی ہے اور اکثریتی آبادی خاموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے اکثریتی ابادی اور اقلیتی ابادی کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں جو بھی اقلیت آباد ہیں۔ ان کی جان مال عزت ابرو کی حفاظت کریں۔ ہم نے وزیراعظم سے خط لکھ کر کے مطالبہ کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے اقلیتوں کی حفاظت کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش سے کچھ ایسی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جہاں پر اکثریت آبادی کے مسلم برادران مندروں کی رکھوالی کر رہے ہیں۔ گردوارے گرجا گھر کی رکھوالی کر رہے ہیں ۔مسجدوں سے اعلان کیا جا رہا ہے کہ ہندوؤں پر زیادتی نہ کی جائے۔ یہ بہت ہی خوش آئند پیغام ہے۔وہاں کے اکثریت آبادی کا فریضہ بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی ہند کی بنگلہ دیش میں امن بحالی اور تشدد کے خاتمے کی اپیل
اتر پردیش کے سابق کارگزار وزیراعلی ڈاکٹر عمار رضوی نےمزید کہا کہ بنگلہ دیش کو ہرگز نہیں بھولنا چاہیے کہ بنگلہ دیش کے قیام میں ہندوستان کا کردار رہا ہے۔ ہندوستانی جوان شہید ہوئے ہیں۔ہندوستان کے خزانے سے کروڑوں روپے خرچ ہوئے تب جا کر کے بنگلہ دیش کا قیام عمل میں آیا۔ ورنہ بنگلہ دیش پر پاکستان کے ظلم و زیادتی ابھی تک جاری رہتی اور بنگلہ دیش ملک کبھی نہ بن پاتا۔