ETV Bharat / state

گیا: آج بھی حجاج کرام کا قافلہ 7 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے گا - Haj 2024 - HAJ 2024

آج 12 جولائی کو بھی حجاج کرام کی وطن واپسی گھنٹوں تاخیر سے ہوگی۔ اطلاع کے مطابق 3 بجے آنے والا طیارہ رات کے 10:30 بجے تک پہنچے گا۔ اسپائس جیٹ نے اپنے ایک ہی طیارے کو آپریشن میں رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے طیارے میں خرابی آنے کے بعد بیک لاگ کا معاملہ پیش آچکا ہے۔

Even today, the convoy of pilgrims will arrive at Gaya Airport with a delay of 7 hours
گیا: آج بھی حجاج کرام کا قافلہ 7 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے گا (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 1:01 PM IST

گیا: حجاج کرام کے واپسی کی آج 12 جولائی کی فلائٹ بھی تقریباً سات گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے گی۔دوپہر تین بجے آنے والی یہ فلائٹ اب رات کے ساڑھے گیارہ بجے کے قریب گیا ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرے گی۔ حجاج کرام کو طیارے کی تاخیر سے پریشانیوں کا بھی سامنا ہے۔ ساتھ ہی ان کے عزیز واقارب کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کیونکہ وہ بھی پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ایئرپورٹ پر پہنچ رہے ہیں۔ یہاں ان کے لیے ٹھہرنے کا انتظام پنڈال میں ہے۔ لیکن بھیڑ زیادہ ہونے کے سبب سبھی کو ٹھہرنے کی جگہ نہیں مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آج 12 گھنٹے کی تاخیر سے گیا ہوائی اڈہ پر پہنچے گا حجاج کا قافلہ - Haj 2024

پنڈال میں صرف حاجیوں کے لیے قریب 200 بیڈ کے انتظام ہیں۔ لیکن ہزاروں کی تعداد میں ان کے رشتے دار دوست و احباب پہنچتے ہیں۔ تاخیر کی وجہ اسپائس جیٹ کے طیارے کی خرابی ہے۔ اسپائس جیٹ کو بہار کے حجاج کرام کو لانے اور لے جانے کا ٹینڈر ملا تھا۔ اس حج آپریشن میں اسپائس جیٹ نے صرف ایک طیارے کو سروس میں رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے طیارے میں خرابی آ نے کے بعد تاخیر کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اللہ کے گھر میں خدا اور اس کے رسول کے سوا کسی کی یاد نہیں آتی، حج سے واپسی حاجی کا ردعمل

گیارہ جولائی کو اسپائس جیٹ کے طیارے میں خرابی آگئی تھی۔ جس کی وجہ سے قریب 14 گھنٹے کی تاخیر سے حجاج کرام کو لے کر تیسرا قافلہ گیا ہوائی اڈے پر آج جمعہ کی صبح کو پہنچا۔ جب کہ آج جمعہ کی دوپہر کو پہنچنے والا رات 10 بجے کے بعد یہاں پہنچے گا۔ چودہ گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچے حجاج کرام نے اسپائس جیٹ کی سروس کے تعلق سے ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ تاخیر کے بعد کچھ سہولتیں دی گئیں لیکن وہ ناکافی تھیں۔ جبکہ یہاں گیا ایئرپورٹ پر حاجیوں کے رشتے دار بھی پریشان رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.