ممبئی: مولانا عبدالمعید خان پھولپوری کا کہنا ہے کہ بھارت کا سب سے پرانا موقف فلسطین کے ساتھ رہا ہے، جب سے بھارت آزاد ہوا تب سے وہ فلسطین کے ساتھ رہا ہے۔ یہی نہیں موجودہ بی جے پی حکومت بھی اقوام متحدہ میں فلسطین کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور فلسطینیوں کی مدد کر رہی ہے، جو بھی اُن کے لیے سہولت ہے وہ مہیّا کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیکن آج جو چھوٹی چھوٹی فرقہ پرست تنظیمں طاقتیں ہیں، وہ تلملا جاتی ہیں اور اس طرح کے ادارے اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں۔ مسلمان ہی نہیں بلکہ بھارت کو بھی فلسطین کو حمایت کرنی چاہیے، کیونکہ وہاں صرف مسلمان نہیں بلکہ مظلومین میں یہودی عیسائی مسلمان سب شامل ہیں۔
پھولپوری کہتے ہیں کہ مظلومین کے ساتھ کھڑے رہنا یہی ہماری روایت ہے۔ اسی لیے ہمیں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، اگر انتظامیہ نے اُنہیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتی ہے تو اُنہیں کورٹ کا سہارا لینا ہوگا۔
غور طلب ہو کہ ممبئی کے سومیا کالج کی پرنسپل پروین شیخ کو اس وقت کالج انتظامیہ نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا جب اُنہوں نے فلسطین کی حمایت میں کچھ پوسٹ شیئر کیے اور اُنہیں لائیک کیا۔ اس کے بعد بی ہے پی لیڈر نُپر شرما نے اُن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور کالج انتظامیہ حرکت میں آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: