ETV Bharat / state

والدہ کو کشمیر میں چھوڑ کر واپس گھر لوٹنے والا بیٹا اور بہو گرفتار - elderly woman left in Kashmir

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 5, 2024, 4:28 PM IST

جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ تھانے کی پولیس نے معمر خاتون کو کشمیر واپس مغربی بنگال لے آئی ہے۔ گھریلو تشدد کے بعد بہو اور بیٹے نے ممعر خاتون کو کشمیر میں چھوڑ کر چلے آئے تھے۔

والدہ کو کشمیر میں چھوڑ کر واپس گھر لوٹنے والا بیٹا اور بہو گرفتار
والدہ کو کشمیر میں چھوڑ کر واپس گھر لوٹنے والا بیٹا اور بہو گرفتار (etv bharat)

کولکاتا: کشمیر کے دورے کے دوران ساس اور بہو کے درمیان لڑائی اس قدر تلخ ہو گئی کہ مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ کے رہنے والے میاں بیوی معمر خاتون کو کشمیر میں ہی چھوڑ کر گھر لوٹ آئے۔ بغیر کسی نقدی اور موبائل کے ممعر خاتون کشمیر کی گلیوں میں بھٹکتی رہیں۔۔ بالآخر پولیس نے کشمیر کا سفر کیا اور بدھ کو معمر خاتون کو گھر واپس لایا۔پولیس نے اس معاملے میں بیٹا اور بہو کو گرفتار کرلیا۔

جوڑے کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تقریباً 12 دن قبلمغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ کے رہنے والے میاں بیوی صاحب شیخ (27)، ان کی بیوی اور والدہ اناری (50) کشمیر کی سیر کے لیے روانہ ہوئے تھے۔تین دن پہلے جب صاحب اور اس کی بیوی اپنی والدہ کے بغیر کشمیر سے واپس آئے تو پڑوسیوں کو تشویش ہوئی۔پڑوسیوں نے ان کی والدہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔

یہ بھی پڑھیں:آرٹیکل 370 کی منسوخی کے پانچ برس بعد بھی کشمیر میں خواتین کمیشن کا قیام کیوں نہیں ہوسکا؟

مقامی باشندوں نے کیننگ تھانے میں اس معمر خاتون کی کشمیدگی کو لے کر شکایت درج کرائی۔کیننگ تھانے کی پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔بیٹا اور بہو سے پوچھ گچھ کے دوران سارا معاملہ سامنے آیا۔کیننگ کے ایس ڈی پی او رام کے منڈل کی ہدایت پر کیننگ تھانے کی پولیس کشمیر گئی اور معمر خاتون کو اپنے ساتھ لے کر آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.